“اسپائیڈرمین: ہوم کمنگ” باکس آفس پر چھا گئی، 11 ارب روپے سے زائد کا بزنس

Spiderman

Spiderman

نیو یارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ بلاک بسٹر فلم سپائیڈرمین کا نیا سیکوئل “ہوم کمنگ” آتے ہی امریکی باکس آفس پر چھا گیا۔

فلم نے پہلے ویک اینڈ پر گیارہ ارب روپے سے زائد کے بزنس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ ہالی ووڈ اینیمٹڈ فلم “ڈیس پی کیبل تھری” رواں ہفتے تین ارب چالیس کروڑ کما کر دوسرے نمبر پر رہی جبکہ ایک ارب کما کر فلم بےبی ڈرائیور تیسرے نمبر پر رہی۔