رونالڈینیو سیون نے لاہور کا میدان بھی مار لیا، گگز کو دو صفر سے شکست

Ronaldeno

Ronaldeno

لاہور (جیوڈیسک) فورٹریس سٹیڈیم میں رونالڈینیو سیون اور گگز سیون دو میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں مد مقابل ہوئیں۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں سٹیڈیم میں موجود شائقین کا جوش و خروش بھی عروج پر تھا۔

رونالڈینیو سیون نے کراچی کے بعد لاہور کا میدان بھی مار لیا۔ انہوں نے گگز کی ٹیم کو دلچسپ کھیل کے بعد دو صفر سے ہرایا۔

ٹیم رونالڈینیو کی جانب سے دونوں گولز پاکستانی فٹبالرز نے کیے۔

اختتامی تقریب میں رونالڈینیو نے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور وننگ ٹرافی اٹھا کر شائقین سے خوب داد سمیٹی۔