مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پریس کلب کو مصطفی آباد کے ٹیلنٹ کو نکھارنے میں اپنا کردار کرنا چاہئے،ادبی پروگرام منعقد کروانے کیلئے ہر قسم کا تعاون کریں گے، ان خیالات کا اظہار پریس کلب مصطفی آباد میں ”ایک شام صابر علی صابر کے نام” منعقدہ ایک تقریب سے پنجابی کھوج گڑھ کے ڈائریکٹر اقبال قیصر نے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ بے راہ روی کا شکار نوجوان نسل کی اصلاح کیلئے ادبی محفلوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ میری تجویز ہے کہ مصطفی آباد کا نام روشن کرنے والوں کی تصاویر پریس کلب میں آیزاں کی جائیں تاکہ آنے والی نسلوں کو ان کے بارے میں معلوم ہو سکے، تقریب میں معروف شاعرصابر علی صابر، ڈاکٹر عصمت امین شاد، ہیتم تنویر،، ماجد مہر، حاجی عبدالقادر فوٹو گرافر، اردو ڈیکلامیشن میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1کے طالب علم ساحل حیدر ودیگر شعرا حضرات نے اپنا اپنا کلام پیش کیا، جبکہ مہمان خصوصی صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی، چیئرمین ڈاکٹر اصغر علی شہزاد، سنیئر نائب صدر یونین آف جرنلسٹ محمد اکمل کھوکھر، زبیر احمد بھٹی، میڈیا ایڈوائزر پریس کلب احمد جمال ایڈووکیٹ، صدر یونین آف جرنلسٹ ڈاکٹر اسلم انصاری، ایڈیشنل جزل سیکرٹری پریس کلب عمر حیات خاں،محمود الحسن، عمر شاہین ودیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا، زاہد حسین قصور سے لاہور کی طر ف جا رہا تھا کہ بھلو کے قریب پیچھے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی، تفصیلات کے مطابق قصور کا رہائشی نوجوان زاہد حسین موٹر سائیکل پر لاہور کی جا رہا تھا کہ بھلو کے پیچھے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار کر کچل دیا جس کے نتیجہ میں زاہد حسین جاں بحق ہو گیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد مصروف تفتیش، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126