ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کا پٹھانی روپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
گزشتہ روز بالی ووڈ کے چھوٹے نواب کی نئی تصویرسوشل میڈیا پر جاری ہوئی جس میں وہ پہلی بار سفید کرتا پاجامہ زیب تن کئے نظر آرہے ہیں۔
یاد رہے چند روز قبل سیف کرینہ کے درمیان تیمور کو لے کر دلچسپ لڑائی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی تھی، کرینہ کا کہنا تھا کہ تیمور کپور خاندان جیسا ہے جبکہ سیف کا خیال تھا کہ ان کے بیٹے میں پٹوڈی خاندان کا خون ہے لہٰذا وہ ان کے جیسا ہے تاہم تیمور کی حالیہ جاری ہونے والی تصویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ تیمور اپنی ماں کی بجائے والد کی طرح نوابی لگ رہے ہیں۔