میرے پیارے وطن میرے پاکستان سو جان سے تجھ پر ہم قربان آباد رہیں تیرے کوہ دمن شاداب رہیں تیری وادیاں بیدردی سے تجھے لوٹا گیا آخر پکڑا ہر جھوٹا گیا کب تک یہ بچ پائیں گے قانون کے شکنجے میں آئینگے مغموم نہ ہو تیرے بیٹوں میں ان جاگیرداروں اور سیٹھوں میں کچھ تیرے متوالے ہیں جو تجھ کو بچانے والے ہیں جب جھوٹ کا دامن چاک ہوا کرسی کا نشہ سب خاک ہوا نہ کچھ بھی چھپا رہ جائے گا سب کھل کر سامنے آئے گا
اے پاک وطن تو شاداں ہو ان بیٹوں پہ اپنے نازاں ہو جنہوں نے پول کوانکے کھول دیا سب کچھ سچ سچ ہی بول دیا تیرے20 کروڑ جو بچے ہیں نہ ہر گز عقل کے کچے ہیں نہ سب کے منہ پر تالے ہیں نہ سب ہی بکنے والے اس کوشش میں جو ہوا ہے ہلکان نام اس کا ہے عمران خان تیری لوٹی دولت منگوائے گا تیرا ان سے پیچھا چھڑوائے گا تیرے عادل بیٹے انصاف کریں ہاں تجھ کو زندہ باد کریں ہاں تجھ کو زندہ باد کریں