کراچی کی خبریں 14/7/2017

Solangi Convention

Solangi Convention

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کی تشکیل کردہ جے آئی ٹی رپورٹ وزیراعظم یا حکومت کیخلاف نہیں بلکہ نوازشریف اور شریف فیملی کیخلاف ہے اور اس رپورٹ پر واویلہ مچانا ‘ اسے مسترد کرنا یا اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے قانونی جنگ لڑنا نوازشریف اور ان کے خاندان کا بنیادی آئینی حق ہے مگر نوا زشریف کی جانب سے اپنے بچا ¶ کیلئے وفاقی کابینہ کا استعمال افسوسناک ‘ شرمناک اور قابل مذمت ہے جبکہ وفاقی کابینہ کی جانب سے جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرنا اس بات کی علامت ہے ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ بادشاہت قائم ہے اور عوام کے منتخب نمائندگان عوامی و قومی مفادات کے تحفظ کی بجائے شریف خاندان کے مفادات کے محافظ بن کر علی بابا کے چالیس چوروں کا کردار ادا کررہے ہیں جو ملک و قوم کے مستقبل کیلئے انتہائی خطرناک علامت اور اس بات کی متقاضی ہے کہ عدلیہ فوری طور اس کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی کابینہ کو تحلیل کرے اور قومی سرمائے سے وفاقی کابینہ کا اجلاس بلاکر اسے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنے اور جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کرنے والوں کو توہین عدالت کیساتھ اختیار واقتدار کے ناجائز استعمال کا بھی مقدمہ بنایا جائے اور پانامہ کیس میں حقیقی انصاف کرتے ہوئے ملک و قوم کو لوٹنے والے ہر فرد کو نشان عبرت بنانے کیساتھ عوام دشمنوں کا اقتدار تک پہنچنے کا ہر راستہ بھی بند کیاجائے گا ۔

قوم مایوس نہ ہو ‘عدلیہ اس بار یقینا انصاف واحتساب کرےگی ‘جی کیو ایم
پانامہ کیس عدالتی فیصلہ ملک وقوم کو ہمیشہ کیلئے مفاد پرستوں و دشمنوں سے محفوظ کردیگا‘ سورٹھ ویر
عدلیہ ماضی کی پنجاب پرستی ‘ جانبداری اور مقتدر طبقات کی حاشیہ برداری کی روایات دفن کردیگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والی مملکت خداداد کی تاریخ ویسے تو مساوات و انصاف اور مقتدر طبقات کے احتساب سے نا آشنا ہے مگر اس کے باوجود اللہ بڑا رحیم و کریم ہے وہ جب چاہے اپنے بندوں کو حوصلہ و ہدایت دیکر ان سے کام لے سکتا ہے اس لئے قوم کو مایوس نہیں ہونا چاہئے اور توقع رکھنی چاہئے کہ اعلیٰ عدالت اس بار ماضی کی تاریخ کے مطابق پنجاب پرستی ‘ ابن الوقتی ‘نظریہ ضرورت ‘ جانبداری اور مقتدر طبقات کی حاشیہ برداری کی تمام سابقہ روایات کو دفن کرتے ہوئے آئین ‘ انصاف ‘ قانون اور اسلام کے اصول مساوات کے مطابق انصاف کرتے ہوئے پانامہ کیس میں ملوث تمام عوام دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچاکر اپنے انقلابی فیصلے کے ذریعے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ملک وقوم کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے عوام دشمن خاندانوں ‘ استحصالی طبقات اورسیاسی مفادات کیلئے تعصب ‘ لسانیت‘ فرقہ پرستی ‘ دہشتگردی ‘ لاقانونیت اور جرائم کو فروغ دینے والوںنجات دلائے گی اور پانامہ کیس میں عدلیہ کا تاریخ ساز فیصلہ آئندہ انتخابات میں ملک و قوم دشمنوں کے ایوان اقتدار تک پہنچنے کا ہر راستہ بند کردےگا ۔

روایتی سیاستدانوں سے پیار و اعتبار کیلئے زہر قاتل ہے‘ راجونی اتحاد
جمہوریت کے نام پر عوام کو بیوقوف بناکر ترقی کے نام پر لوٹنے والے ہی عوام کے اصل دشمن ہیں
انتخابات میں عوام تمام روایتی سیاستدانوں ‘ قیادتوں اورروایتی سیاسی جماعتوںکو مسترد کردیں گے!

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی ودیگر نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ اور اس کیخلاف حکومتی اراکین و وفاقی کابینہ کے کردار نے اس بات کو ثابت کردیا ہے سالہا سال سے جمہوریت کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانے اور ترقی کے نام پر عوام کو لوٹنے والے استحصالی حکمران ‘ سیاستدان ‘ سیاسی جماعتیں اور قیادتیں ملک و قوم سے مخلص نہیں ہیں بلکہ ذاتی مفادات کیلئے کرپشن کرنے اورکرپشن کا تحفظ کرنے والے اپنے مفاد و تحفظ کیلئے قومی و عوامی مفادات کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچاسکتے ہیں اسلئے عوام دشمن استحصالیوں پر مزید اعتبار یا ان سے پیار نہ صرف وطن عزیز بلکہ عوام کے مستقبل کیلئے بھی زہر قاتل ثابت ہوگا اسلئے عوام اس بار انتخابات میں کسی بھی روایتی سیاسی جماعت ‘ قیادت یا سیاستدان کے پر فریب نعروں اور جھوٹے وعدوں کے دھوکے میں آنے کی بجائے اپنے ووٹ کو عوام دشمنوں سے نجات اور ان کے احتساب کیلئے استعمال کرتے ہوئے اپنی اپنی برادری کے مخلص افراد کو اپنی ترجمانی ‘رہبری اور قیادت کا فریضہ سونپتے ہوئے اپنے ووٹ کے ذریعے انہیں ایوانوں میں بھیج کر تبدیلی ‘ انقلاب ‘ احتساب ‘ کرپشن‘استحصال ‘ ناانصافی ‘ بد امنی اور دہشتگردی فری ….محفوظ ‘ خوشحال اور پر امن پاکستان کی بنیاد رکھیں ۔

عوام دشمنوں کواقتدار کے ایوانوں سے نکال پھینکیں گے ‘ سولنگی اتحاد
کرپٹ و عوام دشمن روایتی سیاسی جماعتوں و سیاسی جماعتوں کا مکمل احتساب کیا جائیگا‘ امیر سولنگی
سولنگی برادری کے مخلص نمائندوں کو ووٹ دیکر انقلاب و تبدیلی اور احتساب کی بنیاد رکھی جائیگی !

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایڈوکیٹ اجمل خان سولنگی اور جام فیاض سولنگی کی میزبانی میں اوباڑو شہر ضلع گھوٹکی میں ہونے والے پاکستان سولنگی اتحاد کے برادری کنونشن سے خطاب کرنے والے سولنگی سرداروں ‘ بزرگوں ‘ عمائدین ‘ دانشوروں ‘ میزبان ‘ منتظمین ‘ پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما ¶ں اور سینئر وبزرگ رہنما امیر علی سولنگی نے کہا ہے کہ سولنگی قوم کا یہ ٹھاٹھیں مارتا عوامی سمندر اس بات کا ثبوت ہے کہ سولنگی قوم نے متحد ہوکر تبدیلی ‘ انقلاب اور احتساب کا سفر شروع کردیا ہے اور اختیارو اقتدار کو استحصالیوں کے شکنجہ سے آزاد کراکر محب وطن قوتوں کا اختیارو اقتدار کے ایوانوں میں پہنچائے گی ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ سولنگی قوم نے عہد کرلیا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے ذریعے انقلاب کی بنیاد رکھ کر پاکستان اور عوام دشمنوں کا مکمل احتساب کرے گی اور ملک و قوم کو لوٹ کر بیرون و اندرون ملک جائیدادیں بنانے ‘ فلیٹس و محل خریدنے اور آف شور و انشور کمپنیاں بنانے والے تمام خاندانی ‘ موروثی اور روایتی لٹیروں کو آئندہ انتخابات میں مستر کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے نامزد برادری سے مخلص ‘ تعلیم یافتہ ‘ محب وطن اور عوام دوست نمائندوں کا انتخاب کرکے انہیں ایوان اقتدار تک پہنچانے کیلئے پوری سولنگی برادری متحدو یکجا ہوکر اپنا ذمہ دارانہ اور انقلابی و احتسابی کردار ادا کرے گی۔