سلمان خان نے بھارتی فلم نگری کو چھوڑنے کا عندیہ دیدیا

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) سلمان خان کو باکس آفس کا سلطان کہا جاتا ہے۔ ان کی فلمیں کروڑوں کا بزنس کرتی ہیں لیکن اب حال ہی میں عید پر ریلیز ہونے والی فلم ٹیوب لائٹ باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہو گئی۔

ٹیوب لائٹ کی وجہ سے ڈسٹری بیوٹرز کو 75 کروڑ کا نقصان ہوا ہے جس کا سلو میاں نے ازالہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بالی وڈ سٹار نے ایک انٹرویو میں فلم ٹیوب لائٹ کی ناکامی پر پہلی بار لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ جس دن مزید میری ایک یا 2 فلمیں نہیں چلیں گی اس دن سمجھوں گا کہ میری اور مداحوں کی سوچ مختلف ہے یا پھر فلم نگری میں میرا وقت پورا ہو گیا ہے جس کے بعد پھر کچھ اور کروں گا اور ہمیشہ کے لیے اداکاری چھوڑ دوں گا۔