اسلام آباد (جیوڈیسک) قاف لیگ کا وزیر اعظم سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ، تمام مسلم لیگیوں کو متحد کرنے کا وقت آ گیا، چودھری برادران کی پریس کانفرنس، تمام رہنماؤں کو واپس آنے کی دعوت۔
نواز شریف فوری گھر چلے جائیں تاکہ چمہوریت بچ جائے، چودھری شجاعت اور پرویز الہٰی بھی میدان میں آ گئے، کہتے ہیں شریف برادران جب پھنس جاتے ہیں تو جمہوریت کی آڑ میں چھپنے کی کوشش کرتے ہیں۔
مسلم لیگ ق کے صدر کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد حکمران جماعت اداروں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
چودھری پرویز الہٰی نے اس امید کا اظہار کیا کہ عدالت سے جی آئی ٹی رپورٹ کی بنیاد پر درست فیصلہ آئے گا اور آنیوالا وقت ملک کیلئے اور غریب عوام کیلئے اچھا ہو گا۔