اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ پر سماعت شروع ہو گئی، وزیراعظم نے اعتراضات سپریم کورٹ میں جمع کرا دئیے، تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے دلائل دینا شروع کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ پر سماعت ہوئی تو وکلا کے شور پر عدالت نے اظہار برہمی کا اظہار کیا اور خاموشی اختیار کرنے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ پر پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کا معاملہ عدالت اور جے آئی ٹی کے درمیان ہے، جے آئی ٹی رپورٹ پر اپنی معروضات پیش کروں گا۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے وزیراعظم کو نا اہل قرار دیا، جے آئی ٹی رپورٹ آنے پر اب فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، رپورٹ میں طارق شفیع کے بیان حلفی کو جعلی قرار دیا گیا، گلف سٹیل کے شیئرز فروخت کرنے کے معاہدے کو خود ساختہ قرار دیا گیا۔
حسین نواز اور طارق شفیع کے گلف سٹیل سے متعلق بیانات میں تضاد ہے، رپورٹ میں قطری خاندان کو 12 ملین درہم دینے کو افسانہ قرار دیا۔