قائدآباد کی خبریں 18/7/2017

Qidabad

Qidabad

قائدآباد (نعمت اللہ مسعود سے) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری انرجی پنجاب کرم الہی بندیال نے کہا ہے کہ کاروبار جائز منافع پر کرنا عبادت ہے کاروبار کو کم آمدنی کے لوگوں کیلئے کم اجرت پر سفری سہولت مہیا کرنا بھی خدمت و عبادت ہے آج کے مہنگے ترین دور میں سستا ترین پچیس ہزار پانچ سو روپے کی مالیت سے چائنہ موٹر سائیکل کی عوام کو سہولت دینا اہم اقدام ہے علاقہ کی سطح پر سرمایہ کاری کرنا علاقائی عوام کو مالی مفاد کا بہترین حصول ہے ،متوسط طبقہ کے گھرانے مناسب قیمت پر موٹر سائیکل کی سہولت مہیا کر کے سفری مشکلات کو دور اور آسان کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نگینہ چوک میں بوائز ڈگری کالج روڈ قائدآباد میں ایم این ایم موٹرسائیکل عوامی کاروبار کے آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور 29 افراد میں موٹرسائیکلیںتقسیم کرتے ہوئے کاغذات اور چابیاں دیں اس موقع پر نذر الہی بندیال ،ایم سی چئیرمین حاجی احمد ،قادر یار بندیال ،حاجی محمد اقبال نے بھی موٹر سائیکل تقسیم کیے ،تقریب میں ایم این ایم کے پچیس کار اچیور نے بھی شرکت کی جبکہ تقریب میں سٹاکسٹ اونر زصابر علی فیصل آباد ،محمد وقاص سرگودھا ،عبدالمالک شادیہ اور قاری اصغر علی قائدآباد بھی شریک تھے ایم این ایم کمپنی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذیشان نے کہا ہے کہ عوام کا سرمایہ عوام کے ہاتھ میں محفوظ ہے ،مثبت کا م مثبت سوچ والے لوگ کر سکتے ہیں اور لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے لوگوں کو متوجہ کرنا ہے اور پاکستانی قوم کو بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے کوشش کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قائدآباد (نعمت اللہ مسعود سے) جماعت اسلامی یوتھ ونگ خوشاب کے سابق ضلعی صدر حافظ تنویر جٹ نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان کا ضامن نظام قرآن و سنت ہے ملکی حالات کی تقدیر بدلنے کیلئے معاشرے میں اسلامی کلچر کے اقدار کو فروغ دینا ہوگا ہر نوجوان کو چاہیے کہ وہ اکیس جولائی کو جناح ہال جوہرآباد میں یوتھ کنونشن میں بھرپور شرکت کرے ،نوجوان نسل کی زندگیاں سنوارنے کیلئے قرآن و سنت ہی کاتشخص اجاگر کرنا ہو گا ،ہمارے پلیٹ فارم سے نوجوان نسل کو ایک نظریہ کا حصول اور زندگی سنوارنے کی جدوجہد مل سکتی ہے وہ جامع نعمانیہ قائدآباد میں یوتھ کے تربیتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ،اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کے نائب صدر رائو وقاص الرحمن ایڈووکیٹ ،ضلعی صدر عرفان امیر جوئیہ ،حلقہ پی پی 40 صدر کامران ،یوسی وڑچھہ صدر ضیاء الرحمن فاروقی و دیگر عہدیدار و کارکنوں نے ایک بڑی تعداد میں شرکت کی انہوں نے کہا کہ مغرب کے بیہودہ کلچر نے نوجوانوں کو عریانی ،فحاشی ،بے حیائی کی لعنت میں دھکیل دیا ہے دین اسلام سے دور کر کے نوجوانوں کو ناچ گانے کی طرف ڈالا جا رہا ہے جماعت اسلامی یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری رانا علی گلاب نے کہا کہ اسلامی پاکستان بنانے ہی سے خوشحال پاکستان ہو سکتا ہے پاکستان کی سلامتی اسلامی نظام کا انقلاب لانے سے ہے اور ملک میں قرآن وسنت کی بالاد ستی قائم کیے بغیر عدل و انصاف کے تقاضے نا ممکن ہیں ہمیں پر فتن معاشرے میں خود احتسابی کر کے نیک صالح اعمال اور عقائد کی درستگی کرنا ہوگی یوتھ ونگ تحصیل قائدآباد جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان ہمیں آج قران مجید کی ایسی لاریب کتاب سے راہنمائی کا حصول کرنا چاہیے جو ہمارے لیے دنیا و آخرت کی کامیابیوں کا سہارابن سکے قرآن کریم فرقان حمید میں مسلمانوں کی زندگی کی بہتری کیلئے ہر گوشہ مل سکتا ہے اگر امت مسلمہ قرآن پاک اور نبی اکرم ۖ کی سیرت کو اپنا لیاجائے تو ملک ایک بڑی طاقت بن سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قائدآباد(نعمت اللہ مسعود سے)اتراء میں سیوریج سسٹم ناکارہ گلیاں جوہڑ بن گئیںناپختہ گلیوں میں پانی جھیل کا منظر یش کرنے لگا اترا ء شہر میں نکاسی آب کا بندوبست نہ ہونے کے باعث شہریوں کا پیدل چلنا محال ہو گیا ،شہریوں کو سخت خواری و مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے شہر بھر میں بارشی پانی اور نالیوں کا آلودہ پانی گلیوں میں کھڑا ہو نے سے پی سی سی سلیپ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے بارشی پانی شہریوں کے گھروں میں داخل ہوجانے سے مشکلات و دوشواریوں کا سبب بن رہا ہے اور گھروں میں پانی جانے سے گھروں کی دیواریں منہدم ہونے لگیں اور کئی کچے مکانات گر گئے شہر کے مختلف محلہ جات میں نالیوں کا آلودہ پانی تالاب کی شکل اختیار کر گیا ہے نکاسی آب کیلئے سیوریج نظام کی بنیادی سہولت کی عدم دستیہابی کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے نکاسی آب کیلئے نالہ کے اقدامات نہ ہونے سے شہر کے لوگ کئی سالوں سے پانی کی زد میں ہیں اوررات کی تاریکی میں شہریوں کو شہر کی گلیوں سے پانی کھڑا ہونے سے پیدل گزرنے کیلئے دوچار ہونا پڑتا ہے شہری محمد زبیر ،محمد خان ،سہیل احمد ،نعیم اللہ ،عبدالمجید ،محمد یونس ،ثناء اللہ اور جعفر سمیت دیگر شہریوںنے ڈپٹی کمشنر خوشاب ،کمشنر سرگودھا اور ایم پی اے کرم الہی بندیال سے دیرینہ مطالبہ کیا ہے کہ اتراء میں نکاسی آب کیلئے تین فٹ کا نالہ پی سی سی سلیپ کے ساتھ بنایا جائے اور بارشی و نالیوں کا پانی سیم نہر ڈیرہ کھکھا نوالہ اتراء میں نالے کے ذریعے ڈالا جائے۔

نعمت اللہ مسعود
تحصیل قائدآباد ضلع خوشاب
03017106038