ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا کہ بالی وڈ کی ایک چوٹی کی ہیرؤئن نے ان کے ساتھ کام کرنے سے اس لیے انکار کر دیا کیونکہ اس کا خیال تھا کہ میری جوڑی اس کے ساتھ میچ نہیں کرتی۔
نواز الدین بالی وڈ کے منجھے ہوئے اداکار ہیں لیکن اپنی حالیہ ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں احساس دلانے کا شکریہ کہ وہ خوبرو اور گڈ لکنگ نہیں ہیں، لیکن وہ اس بات کو اہمیت نہیں دیتے۔
نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ انڈسٹری مین زیادہ تر لوگ تعصب پسند ہیں، انہیں ایک سے زیادہ بار سانولے رنگ کی وجہ سے ریجیکٹ کیا گیا۔ اداکار کے ٹوئٹ کے جواب میں معروف اداکاروں نے ان کی اداکاری کو سراہا اور اپنے تجربات شیئر کیے۔