بھمبر (نمائندہ خصوصی) بھمبر میں طوفانی بارش، سڑکیں زیر آب، برنالہ نالے میں ایک شہری پانی کی لہروں کی نظر ہو گیا، نالوں میں طغیانی، رنڈیام میں زمان نامی شخص کی طرف سے غیر قانونی مِنی ڈیم کا بندٹوٹ گیا،پیر کانجی روڈ سیلابی ریلے میں بہہ گئی ،ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کابھمبر شہر سے زمینی رابط منقطع، پنجیڑی میں بھمبر میرپور شاہراہ پر کازوے پر برساتی پانی کی نظر ہوگیا ،بائی پاس روڈ پر بھمبر نالہ کے کنارے تعمیر سروس اسٹیشن زمینی کٹائو کا شکار،کئی علاقوں میں دیواریں گر گئیں،بارش نے نالوں کے کناروں پر قبضہ گروپوں کی نیندیں بھی اڑا دیں، متعدد مقامات پرتعمیر کردہ دیواریں بھی پانی کی زد میں آگئیں، کشمیر کونسل کے 14 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے بننے والی پنڈی جہونجہ سمرالہ بائی پاس روڈ کے کازوے کی حفاظت کے لیے کنٹریکٹر مزدوروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اورکازوے کو بچانے کے لیے پانی کی صورتحال کا جائز ہ لیتے رہے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ رات کی بارش سے نالہ بھمبر کے کناروں پر بسنے والے اور قبضہ گروپوں نے رات جاگتے ہوئے گزاری ،بارش سے بھمبر شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ،بلدیہ حدود میں کئی نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث بارش کا پانی لوگوں کے گھروں اور تجارتی مارکیٹوں میں داخل ہوگیا،تحصیل برنالہ کے بڑے برساتی نالے میں ایک شخص بہہ کر جاں بحق ہوگیا ،میرپور بھمبر روڈ عید گاہ سے لے کر پیٹرول پمپ تک نالے کا روپ دھار گئی۔
بھمبر( نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن چوہدری نصر اقبال مکہال نے کہا ہے کہ پانامہ ملک و قوم کے خلاف بڑی سازش ہے ،کچھ طاقتیں پاکستان کو معاشی طاقت بنانے کے راہ پر لے جانے پر ناراض ہیں اور وہ اس کی سزا وزیر اعظم میاں نواز شریف کو دینا چاہتی ہیں،پی ٹی آئی چوروں ٹھگوں کی جماعت بن چکی ،پیپلز پارٹی کے چور لٹیرے پی ٹی آئی پر قابض ہو چکے ہیں ،عمران خان کاپاکستان کو نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ جھوٹ اور فریب سے زیادہ کچھ نہیں،قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے ان خیالات کا اظہار چوہدری نصر اقبال نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ملک کو اندھیروں اور دہشت گردی کے گرداب سے باہرنکالاہے،ملک میں تعمیروترقی کا انقلاب برپا ہے ،سی پیک پاکستان کی تقدیر بدل دے گا،معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،سی پیک اور گوادر پورٹ کے دشمن پاکستان کو سیاسی طور پر عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں ،بدقسمتی یہ ہے کہ اس سارے عمل میں عمران خان سمیت ہمارے سیاسی لیڈرز ان قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کو عوامی طاقت کی بجائے کسی غیر جمہوری طریقے سے اقتدار سے باہر نکالا گیا تو اس کے جمہوریت پر خطر ناک اثرات مرتب ہوں گے اور ،موجودہ سیاسی و جمہوری نظام کی بساط لپیٹ دی جائے گی انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستانی و کشمیری عوام کے دلوں میں بستے ہیں ،غیر جمہوری طریقے سے ان سے اقتدار چھیننے کی صورت میں وہ زیادہ عوامی طاقت سے بر سر اقتدار آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جماعتوں کو خوف کھائے جا رہا ہے کہ اگر مارچ میں سینٹ الیکشن ہوگئے تو مسلم لیگ ن سب سے اکثریتی جماعت بن جائے گی ،2018کا الیکشن بھی نون لیگ ایک بار پھر جیتتی نظر آ رہی ہے اسی خوف کی بنا پرمسلم لیگ ن کے قائد وزیر اعظم میاں نواز شریف پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگا کر انہیں اقتدار سے باہر نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔
بھمبر ( نمائندہ خصوصی) صدیقہ فردوس کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف سا ئنس و ٹیکنا لو جی سے اپنی پی ایچ ڈی کی ڈگر ی مکمل کرنے پربھمبر کے ممتاز ما ہر تعلیم ریٹا ئر ڈ پر نسپل پرو فیسر رشید احمد قاسمی ،پرو فیسر نذیر احمد تشنہ ،نا مور مصنف پرو فیسر فضل حسین مرزا ،پرو فیسر نعیم اقبا ل مرزا ،پرو فیسر عبد الحنا ن نے دلی مبارکباد پیش کی ہے موصوفہ بھمبر کے ایک علمی اور دینی گھرا نے سے تعلق رکھتی ہیں موصوفہ کے وا لد میاں ظفر اقبا ل بھمبر کے معرو ف تا جر ہیں جبکہ موصوفہ کے ما موں پر وفیسر خو رشید احمد مرزا ناظم اعلیٰ تعلیما ت کا لجز ریٹا ئرڈ ہیں انہوں نے موصوفہ کے وا لد میاں ظفر اقبال اور ما موں کو بھی دلی مبارکبا د پیش کی اور اس امید کا ا ظہار کیا ہے کہ موصوفہ اپنی تحقیق سے ملک اور ملت کو مستفید کر یں گے ۔
بھمبر( نمائندہ خصوصی) محکمہ صنعت وحرفت کے نہایت قابل فرض شناس آفیسر محمد شریف قریشی اپنی سروس کے دوران ڈائریکٹر انڈسٹری کے عہد ہ تک اپنے خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے ، ریٹارمنٹ کے سلسلہ میں ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا تقریب میں سیکرٹری انڈسٹری راجہ امجد پرویز علی خان، ڈائر یکٹر انڈسٹری سید علی اصغر شاہ، ڈائریکٹر لیبراوزن وپیماش راجہ غضنفر علی ، ڈائر یکٹر معدنی وسائل کیپٹن ابرار اعظم ، جوائنٹ ڈائریکٹر زاہد حسین انجم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ طارق محمود ، ، ایس ڈی او انڈسٹری زاہد محبوب گیلانی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹری سردار سرفراز خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر معدنیات راجہ توقیر خان ،پرنسپل ٹیوٹا محمد اسلم نائیک، پرنسپل ٹیکنیکل کالج میرپور چوہدری محمد رشید ، سپر ٹنڈنٹ محکمہ صنعت صدیق قریشی ، انسپکٹر اوزن و پیما ئش سرفراز عبداﷲ، سب انجنیئر راجہ وسیم ، ڈویلمنٹ آفیسر زاہد مقبول ، زاہد قریشی، قیصر رشید کے علاوہ محکمہ صنعت و تاجرات کے تمام ملازمین نے شرکت کی تقریب سے سید علی اختر شاہ ڈائر یکٹر انڈسٹری ، پرنسپل اسلم نائیک ، سردار خالد محمود خان اور تنظیم غیرجریدہ کے راہنما رشید شاہین نے محمد شریف قریشی کی صلاحیتوں اور محکمہ صنعت کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش اور کہا کہ موصوف کی محکمہ صنعت و تجارت میں مختلف عہدوں پر تعیناتی کے دوران خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کی ریٹائر منٹ سے محکمہ صنعت ایک محنتی و دیانتدار آفیسر سے محروم ہوا ہے اس موقع پر ڈائر یکٹر انڈسٹری محمد شریف قریشی نے تمام آفیسران اور ملازمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ محکمہ کے آفیسران اور اہلکاران نے دوران سروس ان کے ساتھ تعاون کیا جس پر وہ شکر گزار ہیں ۔