ملکہ کی خبریں 19/7/2017

Malka

Malka

ملکہ (عمرفاروق اعوان) ملکہ مارکیٹ میں نا مکمل برساتی نالوں نے تباہی مچا دی۔ لوگوں کی کروڑوں روپے مالیت کی پراپرٹی تباہ ہو نے لگی۔ تفصیلات کے مطابق ہسپتال چوک ملکہ سے ضیاء الحق شہید چوک ملکہ تک نو تعمیر شدہ سڑک کے دونوں اطراف نکاسی آب کے لیے برساتی نالے تعمیر کیے گئے تھے ۔نالوں کی تعمیر کے وقت عوام الناس نے خوشی کا اظہار کیا تھا کہ اب مارکیٹ کے نکاسی آب کامسئلہ حل ہو جائیگا۔ لیکن ساون کی پہلی بارش نے ہی برساتی نالوں کی قلعی کھول دی .مناسب نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے برساتی نالوں کا سارا پانی اکٹھا ہو کر ضیاء الحق شہید چوک سے گزرتا ہوا محلہ مدنی مسجد کے قریب تالاب میں آگیا ۔ جس کے کمزور بند پانی کا دبائو برداشت نہ کر سکے اور بند ٹوٹنے سے پانی جامع مسجد گلشن توحید کے شمال میں کہیں کہیں فٹ پانی کھڑا ہوگیا ۔ جہاں پر موجوداہل محلہ کی تعمیر کردہ کروڑوں روپے مالیت کی کوٹھیوں کے آس پاس کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے جو اہل محلہ کے لیے شدید مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے۔ حاجی ملک محمد سرور اعوان اپنی ذاتی گرہ سے ہزاروں روپے خرچ کر کے کئی واٹر پمپ چلا کر پانی کی نکاسی کر رہے ہیں۔اہل محلہ نے ارباب اقتدار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلہ کا کو ئی مستقل حل نکالا جائے تاکہ ہماری کروڑوں روپے کی پراپرٹی تباہ ہونے سے بچ سکے۔

ملکہ (عمرفاروق اعوان )راس الخیمہ (یو اے ای ) میں مقیم ممتا ز کا روباری شخصیت ملک محمد مشکو ر اعوان ، ملک محمد ناظم اعوان ، ملک محمد ندیم اعوان اور ملک محمد نعیم اعوان کے والد محترم حا جی ملک محمد رفیق اعوان آف گو لڑہ ملکہ (چھمب )میں انتقال کر گئے ۔ انکی نما ز جنا زہ انکے آبا ئی گا ئوں گو لڑہ ملکہ میں ادا کر دی گئی ۔

ملکہ (عمرفاروق اعوان ) انگلینڈ کے شہر اولڈم میں مقیم ممتا ز سیاسی و سماجی شخصیت ملک ندیم احمد اعوان اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیا ں گزارنے پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔ وہ پاکستان میں تقریبا ایک ماہ تک قیام کریں گے۔ وہ ممتاز معلم حاجی ملک محمد بشیر احمد اعوان شا ہین چوک ملکہ والوں کے صا حبزا دے ہیں ۔