کاجورو (جیوڈیسک) نائیجیریا میں چرواہوں اور زمینداروں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
نائیجیریا کے صوبے کادونا سے منسلک شہر کاجورو کے گاوں بانونو میں ایک نوجوان چرواہے کے قتل کے بعد فریقین کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔
اپنے مویشی چرانے کے لئے ملک کے جنوب کی طرف ہجرت کرنے والے فلانیوں کا کہنا ہے کہ زمینداروں نے ان کے مویشی چُرائے ہیں اور ان پر حملہ کیا ہے۔
علاقے میں بھیجی گئی سکیورٹی فورسز کے علاقے سے نکلنے کے بعد جھڑپوں میں دوبارہ شدت پیدا ہو گئی جس کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں۔