پیرمحل (نامہ نگار) سیاسی سماجی شخصیت سردار محرم خان گادھی انتقال کر گئے تفصیل کے مطابق موضع کوہل کے رہائشی معروف زمیندار سیاسی سماجی شخصیت سردار محرم خان گادھی انتقال کر گئے جنکی نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں کوہل کلاں میں اداکی گئی مرحوم کو آبائی قبر ستان موضع کوہلاں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے مسلم لیگ ن کے رہنما مشتاق احمد سعیدی جنرل کونسلر کی والدہ محترمہ مختصرعلالت کے بعد انتقال کر گئی مرحومہ کی نمازجنازہ ذوالفقار ٹائون پیرمحل میں اداکی گئی جس میں سیاسی سماجی تاجر ان صحافتی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی مرحومین کے انتقال پر راناشاہدالرحمن صدر پریس کلب پیرمحل ،ر انامحمدا شرف جنرل سیکرٹری ، احسن نصیرآفس سیکرٹری جملہ اراکین عہدیداران پریس کلب پیرمحل نے مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعابھی کی
پیرمحل ( نامہ نگار) محکمہ ہیلتھ پیرمحل کا اے سی پیرمحل کے حکم پررانا اختر علی ہیلتھ انسپکٹر کی نگرانی میں ڈینگی سے بچائو کے لیے سپرے کا چھڑکائو تفصیل کے مطابق ممکنہ ڈینگی کے وائرس کے پیش نظر رانا اختر علی ہیلتھ انسپکٹر کی نگرانی میں حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنرپیرمحل کی ہدایات پر تحصیل پیرمحل میں موجود گندے پانی کے تالابوں پانی کے نکا س کے کھالوں کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں اور کھلی جگہوں پر سپرے کا چھڑکائو کرکے ڈینگی اور مچھر کے لارواکا تدارک کیا رانا اختر علی ہیلتھ انسپکٹرنے بتلایاکہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر ڈینگی کے متوقع لارواکی افزائش کے پیش نظر حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنرپیرمحل کی ہدایات پر ڈاکٹر ابوذربخاری کی نگرانی میں گندے پانی کے تالابوں ورکشاپوں اور ایسی تمام جگہوں پر سپرے کا چھڑکائوں کررہے ہیں جہاں پر ممکنہ افزائش ہوسکتی ہے انہوںنے کہا ڈینگی کے بچائو کے لیے پیشگی انتظامات کے تحت سپرے کا چھڑکائو کیاجارہاہے پیرمحل ( نامہ نگار) پنجاب حکومت کے احکامات کے باوجود تحصیل پیرمحل سمیتضلع کی تمام تحصیلوں میں دودھ میں ملاوٹ جانچنے کے لئے انٹی اڈلٹریشن کٹس فراہم نہ ہوسکی ملاوٹ مافیا انسانی جانوں سے کھیلنے لگاضلعی انتظامیہ پنجاب حکومت کے احکامات کے مطابق انٹی اڈلٹریشن کٹس کی فراہمی کرکے تحصیل سطح پر دودھ اور اشیائے خوردنوش میں ملاوٹ کرنے والے عناصر کا قلع قمع کرے حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف تمام ضلعی حکومتوں کو دودھ میں ملاوٹ جانچنے کے لیے انٹی اڈلٹریشن کٹس کی تحصیل سطح پر فراہمی کے لیے فنڈ فراہم کیے گئے مگر پیرمحل تحصیل سمیت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی چارتحصیلوں کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کوئی انٹی اڈلٹریشن کٹس کی فراہمی نہ کی جاسکی جس سے کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ جو انسانی زندگی کے لئے بہت خطرناک ہے سرعام کی جارہی ہے علاوہ ازیں ضلع بھر کے قصاب کا ہیپاٹائٹس بی، سی اور دیگر ضروری لیب ٹیسٹ بھی نہ کروایاگیا ضلع بھر میں دودھ فروخت کرنے والی دکانوں ، ڈیری فارمز، دودھ کلیکشن سنٹرز اور دیہی علاقوں سے دودھ لا کر فروخت کرنے والے سرعام ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کررہے ہیںجس سے شہری موذی امراض میںمبتلاہورہے ہیں حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور تحصیل سطح پر انٹی اڈلٹریشن کٹس کی فراہمی کرکے شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے پیرمحل ( نامہ نگار) سیکورٹی گارڈز کوبھی اولڈ ایج بینفٹ سکیم کے تحت ملنے والی مراعات سے مستفیدکیاجائے ہمیں تنخواہیں بھی کم ملتی ہیں اورریٹائرمنٹ کے بعد بھی کچھ نہیں ملتا ان خیالات کااظہار مختلف سیکورٹی کمپنیوں کے گارڈز نے ایک ملاقات میں بتایا انہوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ حکومت غریب لوگوں خصوصا ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے سرتوڑ کوششیں کررہی ہے تاہم بعض پرائیوٹ ادارے من مانی کرکے اور حکومتی پالیسیوں کے منافی کرداراداکرکے تجوریاں بھررہے ہیں ان اداروں خاص طورپر سیکورٹی کمپنیوں کوپابند کیاجائے کہ وہ قوانین کی پاسداری کریں انہوں نے کہاکہ سیکورٹی کمپنیز ایک جانب توہمیں انتہائی قلیل تنخواہیں دیتی ہے دوسری جانب ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ہماراکوئی پرسان حال نہ ہے کیونکہ سیکورٹیز کمپنیز اولڈ ایج بینفٹ میں رجسٹرڈ نہ ہیں انہوں نے وزیراعظم پاکستان نوازشریف وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سے مطالبہ کیا کہ جولیبرقوانین دیگرپرائیوٹ اداروں پرلاگوہوتے ہیں وہی قوانین سیکورٹی کمپنیز اورموبائل کمپنیز پربھی لاگوں کئے جائیں تاکہ جان ہتھیلی پررکھ کر لوگوں کوسیکورٹی فراہم کرنے والے غریب ملازمین بھی عمر کے آخری حصہ میں حکومتی پالیسی کے تحت اولڈ ایج بینفٹ سکیم سے استفادہ حاصل کرسکیں پیرمحل ( نامہ نگار) پیرمحل سمیت ضلع بھرمیں عوام کو امپورٹڈ چائے کی پتی کے نام پر بیوقوف بنا کر جعلی پتی فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ،صحت کے اصولوں کے بر خلاف پٹ سن کی بوریاں میں آنے والے جعلی چائے کی پتی سے عوام میں ہیپاٹائٹس بی ،سی اور دیگر خطرناک بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے ۔جبکہ محکمہ ایکسائز اور محکمہ ہیلتھ کے افسران باہمی گٹھ جوڑ اور باقاعدہ منتھلیوں کی وصولی کے بعد پیرمحل سمیت ضلع بھر میں عوام کی جانوں سے کھیل کر جعلی امپورٹڈ و ناقص چائے کی پتی فروخت کرنیوالے موت کے سودا گروں کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی سے گریزاں ہیں۔سماجی فلاحی حلقوںنے کمشنرفیصل آباد، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ای ڈی ہیلتھ محکمہ صحت سے جعلی و ناقص چائے کی پتی فروخت کرنے والوں کیخلاف فوری قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پیرمحل ( نامہ نگار ) ویٹرنری ہسپتال پیرمحل مسائل کا شکار خستہ حالت رہائش گاہیں مکینوں کا مقدر بن گئی تفصیل کے مطابق حکومت کی طرف لائیو سٹاک کی ترقی کے بلند وبانگ دعووں کے باوجود پیرمحل ویٹرنری ہسپتال میں گذشتہ پندرہ سالوں سے کسی قسم کا تعمیراتی کام نہ کروایا جاسکا ویٹر نری ہسپتال پیرمحل جوکہ علاقہ کا سنٹر ہونے کے باعث کسی دورمیں جدید ضروریات سے مزین تھا پندرہ سالوں سے نہ توہسپتال کی بلڈنگ میں توسیع کی گئی نہ ہی جانوروں کے باندھنے کے لیے کسی قسم کے شیڈ تعمیر کیے گئے کسی دور میں ویٹر نری ہسپتال میں موجود مویشیوں کاقدیم شیڈ جو کہ رول ماڈل تھا مرمت نہ ہونے کے باعث مسما رکردیا گیا اس کی جگہ دوبارہ شیڈ تعمیر کرنے کی زحمت گواراہی نہیں کی گئی ہسپتال کے عملہ کے لیے لیٹرینیں تک ناپید ہے جبکہ ہسپتال کی انتظامیہ کی رہائش گاہیں خستہ ہوچکی ہے بار ش میں چھتیں ٹپکنے لگتی ہے انتظامیہ کہ غفلت کے باعث ویٹرنری ہسپتال آوارہ کتوں کی آماجگاہ بن چکا ہے نشہ کے عادی افراد ہسپتال کا آئے روز سامان چرا کر لے جاتے ہیں سماجی فلاحی تنظیموںنے وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھسے مطالبہ کیا کہ فی الفور لائیو سٹاک کی ترقی کے پیش نظر پیرمحل ویٹرنری ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جائے چاردیواری اور مکینوں کی رہائش گاہوں کی فی الفور مرمت کی جائے مویشیوں کے باندھنے کے لیے شیڈ تعمیر کیاجائے پیرمحل ( نامہ نگار ) ورکشاپ میں کار کو ویلڈ کا ٹانکا لگاتے ہوئے آگ بھڑک اٹھی کار جل کر خاکستر، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا تفصیل کے مطابق نواحی گائوں سندھیلیانوالی بگے والا ویلڈنگ ورکشاپ میں کار نمبرAGX-736 کو ویلڈ کا ٹانکا لگاتے ہوئے آگ بھڑک اٹھی جس سے کار جل کر خاکستر ہوگئی، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا کار میں قیمتی سامان بھی جل کر خاکسترہوگیا