پریس ریلیز (کوٹلہ ارب علی خاں) چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل چوہدری محمد علی تنویر کا ایکسئین ہائی وے کے ساتھ ضلع میں تعمیر ہونے والی کارپٹ روڈز کا دورہ۔ کوٹلہ تا کھاریاں کارپٹ روڈ، بنگیال ،بہورچھ ،بھاٹی کارپٹ روڈ، ڈوگہ جھانٹلہ کارپٹ روڈ، لدڑ نورنگ کارپٹ روڈ ، بسم اللہ چوک تا ڈوگہ کارپٹ روڈ، چوک پاکستان تا گلیانہ روڈ کی مکمل انسپکشن کی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کنٹریکٹر محمد خاں، ایس ڈی او اشفاق، مدثر، ملک نوید اقبال، ٹکا خاں، چیئرمین ملک اشفاق ، وائس چیئرمین راجہ فضل الرحمٰن اور دیگر معززین علاقہ موجود تھے۔
اس موقع پر چوہدری محمد علی تنویر کا کہنا تھاکہ یہ سکیمیں ہمارا اثاثہ ہیں اور تمام لوگوں کو چاہیئے کہ اپنے اثاثے کی تعمیر اور حفاظت کے لئے اقدامات کریں۔ جہاں کہیں بھی کوئی غیر معیاری کام ہوتا ہے تو میرے نوٹس میں لایا جائے۔
ہم انشااللہ معیار اور پائیداری پر کسی بھی ترقیاتی کام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ ہر شخص دوسرے کو کرپٹ کہتا ہے لیکن یہ کھاد او ر یہ ہوا اسی معاشرے کی دی ہوئی ہے جو کرپشن کے درخت کو ملتی ہے اور وہ درخت نہ تو پھل دیتا ہے اور نہ ہی چھائوں دیتا ہے۔ڈسٹرکٹ کونسل کے تحت ہونے والے تمام کاموں کی میں کڑی نگرانی کروں گا جہاں کہیں کسی کو کوئی شکایت ہے تو مجھے ڈائریکٹ رابطہ کرے انشااللہ ہمارے کروائے ہوئے کاموں کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔