بدہشان (جیوڈیسک) افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدہشان میں طالبان نے یرغمال بنائے گئے 30 پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیا ہے۔
بدہشان ضلعی شوری کے رکن کیماک بیگ حسینی کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں نے ضلع تیغاب کے ایک پولیس تھانے پر حملہ کرتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا تھا۔
حسینی نے بتایا ہے کہ طالبان نے یرغمالیوں کو گولیاں مارتے ہوئے قتل کیا ہے، جبکہ اسی تھانے کے بیس پولیس اہلکاروں کی تاحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ادھر طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ تھانے پر حملے کے بعد اغوا کنندہ 46 پولیس والے ہلاک کر دیے گئے ہیں۔