فیصل آباد : مسلم لیگ ن عوامی مسائل دہلیز پر حل کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔ پاکستان کو بحرانوں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نجات دلانے کے سلسلے میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر قیادت مسلم لیگ ن کی ٹیم جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اقلیتی کونسلر سی سی108 کامران شرف نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے ان چار سالوں کے دوران لوڈشیڈنگ کے خاتمے ، معیشت کی بحالی و ترقی اور دہشت گرد کے ناسورکو ختم کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کی موجودہ وفاقی حکومت نے جو کردارادا کیا ہے وہ لائق تحسین ہے ۔عوام ملکی مفاد سے کھیلنے والوں کی سازشیں اس بار بھی ناکام بنا دیں گے جبکہ مسلم لیگ ن کے قائدین ایک بار پھر سرخرو ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف پر بے بنیاد الزامات کو کسی بھی صورت قبول نہیں کرتے ۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن جمہوریت کی بحالی اور ترقی کی طرف کوشاں ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے بیس کروڑ عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری ہے ‘ لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے چھٹ رہے ہیں ‘ جے آئی ٹی رپورٹ دراصل پی ٹی آئی رپورٹ ہے، اس کی رپورٹ مخالفین کے الزامات کی ترجمانی کرتی ہے مسلم لیگ ن کے تحفظات کو درست قرار دیتی ہے۔
فیصل آباد ( )مسلم لیگ ن عوامی مسائل دہلیز پر حل کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔ پاکستان کو بحرانوں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نجات دلانے کے سلسلے میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر قیادت مسلم لیگ ن کی ٹیم جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اقلیتی کونسلر سی سی108 کامران شرف نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے ان چار سالوں کے دوران لوڈشیڈنگ کے خاتمے ، معیشت کی بحالی و ترقی اور دہشت گرد کے ناسورکو ختم کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کی موجودہ وفاقی حکومت نے جو کردارادا کیا ہے وہ لائق تحسین ہے ۔عوام ملکی مفاد سے کھیلنے والوں کی سازشیں اس بار بھی ناکام بنا دیں گے جبکہ مسلم لیگ ن کے قائدین ایک بار پھر سرخرو ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف پر بے بنیاد الزامات کو کسی بھی صورت قبول نہیں کرتے ۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن جمہوریت کی بحالی اور ترقی کی طرف کوشاں ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے بیس کروڑ عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری ہے ‘ لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے چھٹ رہے ہیں ‘ جے آئی ٹی رپورٹ دراصل پی ٹی آئی رپورٹ ہے، اس کی رپورٹ مخالفین کے الزامات کی ترجمانی کرتی ہے مسلم لیگ ن کے تحفظات کو درست قرار دیتی ہے۔
فیصل آباد: منٹگمری بازار کے صدر، سینئر نائب صدر انجمن تاجران سٹی (رجسٹرڈ) حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں ڈگڈگی بجانے والے سیاستدان یاد رکھیں وقت کبھی ایک جیسا نہیں رہتا ،اگر آج وقت میاں نواز شریف کا ساتھ نہیں دے رہا تو کل یہی وقت ان کا ساتھ دیگا مگر مخالفین کے پلے کچھ نہیں رہیگا ،انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کوئی بھی فیصلہ کرے مسلم لیگ ن اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اسے توتسلیم کرے گی اور کسی بھی قسم کی کوئی محاذ آرائی نہیں کی جائے گی مگر ہم بھی یہ امید رکھتے ہیں کہ عدالت فیصلہ زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے سنائے گی تاکہ وطن عزیز میں کوئی سیاسی بحران جنم نہ لے سکے ،انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ سراسر مفروضوں پر مبنی تھی،جن کو بلانا چاہئے تھا انہیں ایک بار بھی طلب نہیں کیا گیا اور جن کا اس کیس کے کوئی تعلق نہیںتھا انہیں بلا کر 6گھنٹے تک بلاجواز تفتیش کی جاتی رہی اس کے باوجود شریف خاندان نے عدالتوں کے سامنے سرخم تسلیم کیا اس کے باوجود پہلے اس خاندان کا میڈیا ٹرائل کیا گیا اور اب جوڈیشنل ٹرائل کیا جارہا ہے تاہم اس خاندان کے پائیہ استقلال میں کوئی لغزش نہیں آئی اور نہ ہی آئے گی ،پوری قوم میاں نواز شریف اور انکے ویژن کساتھ کھڑی ہے امید ہے فتح حق و سچ کی ہی ہوگی ۔۔
فیصل آباد( ) پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر، امید وار پی پی67چوہدری نجف ضیاء وڑائچ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی آج نکالے جانے والی گو نواز گو ریلیاں اس ملک کے کرپٹ ترین افراد کی سیاست کو ریورس گیئر لگانے اور انہیں گہرے کھڈے میں گرانے کیلئے اہم کردار ادا کریگی سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے میں شاید دو چار روز لگ جائیںاس سے قبل ہی نواز شریف کو استعفیٰ دیکر گھر چلے جانا چاہئے تاکہ ان کی قسمت کا فیصلہ صرف ان کی ذات تک ہو اور وزیر اعظم کے عہدے پر کوئی آنچ نہ آئے ،انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو صرف9سیکنڈ کی عدالت میں کھڑے کھڑے سزا ہوئی تھی اور وہ5سال کیلئے نا اہل قرار دیدیئے گئے تھے میاں نواز شریف کیساتھ تو ہماری آزاد اور خود مختا ر عدالتیں تا حال بڑی رعائت برت رہی ہے لہذا وہ بات کو مذاق میں ڈالنے کی بجائے خود ہی سیریس ہوجائیں اور خود کو اقتدار سے الگ کرلیں ،انہوں نے کہا کہ مہذب معاشروں میں اگر وزیر اعظم پر معمولی سا بھی الزام لگ جائے تو وہ اس الزام کا سامنا کرنے کیلئے اقتدار سے الگ ہوجاتا ہے اگر وہ الزام غلط ثابت ہو تو دوبارہ وزیر اعظم کی نشست پر بیٹھ جاتا ہے مگر پاکستان میں ایسا کوئی رواج نہیں ہے تاہم اب یہ رواج عدالتیں ڈالیں گی ،انا اہلی کا فیصلہ آنے کے بعد نواز شریف کی سیاست کے آگے فل سٹاپ لگ جائے گا۔
فیصل آباد( )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر سٹی رانا جاوید اشرف نے کہا ہے کہ کرپشن کیخلاف جنگ جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچنے لگی تو پیپلز پارٹی اسے اپنے نام لگوانے اچانک آگے کھینچی چلی آئی مگر پوری قوم جانتی ہے کہ یہ سب تحریک انصاف کی جدو جہد ‘محنت اور جہاد کا نتیجہ ہے اگر تحریک انصاف بھی پیپلز پارٹی کی طرح فرنیڈلی اپوزیشن بن جاتی تو ملک لوٹنے والوں کو مزید ڈھیل مل جانی تھی ‘اُنہوںنے کہا کہ کرکٹ ہو یا ہاکی ‘فٹ بال ہو یا کوئی اور گیم جب تک آپ کھیلیں گے نہیں تو جیت کے بھی حقدار نہیں ٹھہر پائو گے اور نہ کوئی آپ کو بناکھیلے ٹرافی تھمائے گا ان سب کیلئے میدان میں اترنا ضروری ہے ۔عمران خان عرضہ 23سال قبل اس میدان میں اُترے اور کرپشن کیخلاف اعلان جہاد کیا آج جب 23برس بعد وہ اس میدان میں کامیاب ٹھہرے’عوام اُنہیں ٹرافی دینے خود آگے بڑھنے لگے تو کچھ اور لوگ اس ٹرافی کے حصے دار بننے خودساختہ ہیرو بن کر سامنے آنے لگے عوام بیوقوف نہیں’وہ جانتے ہیں کہ کرپٹ کون کون ہے ‘صرف شریف فیملی ہی نہیں اب تو وہ تمام ٹوکری کے گندے انڈے اٹھا کر سمندر میں پھینک دیئے جائیں گے جو بہتی گنگا سے ہاتھ دھوتے رہے ہیں ‘رانا جاوید اشرف نے کہا کہ آئندہ الیکشن کی واحد ونر تحریک انصاف ہوگی اگر (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی ملکر ایک ہی نشان پر الیکشن لڑیں تو ان کے حصے میں صرف رسوائی آئے گی یہ اقتدار میں کسی صورت بھی نہیں آسکیں گے۔
فیصل آباد ( )پاکستان تحریک انصاف این اے 84کے امیدوار میاں اختر محمود نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنا بوریا بستریا باندھ لیں ان کے اقتدار کا جلد سورج غروب ہونے والا ہے ،نواز شریف کی کرپشن کا ٹائی ٹینک ڈوب چکا ہے ،چور اور جھوٹا شخص ملک کا سربراہ نہیں ہو سکتا ،نواز شریف نا اہل ہونے کے ساتھ ساتھ اڈیالہ جیل جانے کی تیاری کر لیںچور حکمران خاندان سے قوم کی لوٹی ہوئی پائی پائی وصول کی جائے گی ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم جشن منانے کی تیاری کریں کیونکہ کرپشن کے کنگ نواز شریف سے جلد انہیں نجات ملنے والی ہے کئی دہائیو ں سے شریف خاندان قوم کی خون پسینے کی کمائی کو بے دردی سے لوٹ کر بیرون ملک اثاثے بنائے ،نواز شریف کے پاس سپریم کورٹ میں جمع کروانے کیلئے کوئی ثبوت نہیں تھے ، سولہ ماہ تک قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا ،قوم کی دعائیں رنگ لے آئی ،چودہ اگست سے پہلے قوم کو کرپٹ ٹولے سے نجات کی خوشخبری ملے گی ،نواز شریف بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر جے آئی ٹی کو گالیاں اور دھمکیاں دے رہے ہیں ،پاناما کا تاریخ ساز فیصلے کے بعد کرپٹ اور بد یانت ٹولے کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ،نواز شریف ،شہباز شریف اور انکے منشی اسحاق ڈار سمیت دیگر افراد نا اہل ہونگے، نواز شریف کے اقتدار کا کھیل ختم ہو چکا ہے ،فوری طور پر مستعفیٰ ہو جائیں ۔
فیصل آباد ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) چیئرمین سی سی108 ارشد صدیقی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا دامن صاف ہے، ان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔ وزیراعظم کو عدالت کے ذریعے ہٹا نے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، ایک دوسرے پر چوری اورکرپشن کے الزامات لگانے والے اکٹھے نظرآتے ہیں انشاء اللہ اگلے چند دنوں میں بھی یہ کیس ختم ہونے والا ہے وزیر اعظم محمد نواز شریف ہر فورم پر سرخرو ہو ئے ہیں سپریم کورٹ سے بھی سرخروہونگے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جتنا بھی شور مچا لے وہ مسلم لیگ (ن) کو ترقی کے سفر سے نہیں روک سکتی۔ ملک میں ترقی و خوشحالی کے لئے ہمارا سفر جاری و ساری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں عوام کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ پوری قوم میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے وزیر اعظم کا استعفی مانگنے والے ملک کو بڑے بحرانوں کا شکار کرنا چاہتے ہیں ۔ ہم ان کے مذموم عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا بے مثال ترقیاتی پروگرام مخالفین کی نیندیں اڑا رہاہے ۔ سیاسی مخالفین کی بار بار کی رکاوٹوں کے باوجود پاکستان توانائی بحران کے خاتمے کی جانب بڑھ رہاہے اور اندھیروں سے روشنیوں کا سفر تیزی سے طے کررہاہے۔ ملک سے اندھیرے ہمیشہ کیلئے ختم کرنے والی مخلص قیادت پر بہتان تراشی کرنے والے پاکستان کے بدخواہ ہیں۔ سیاست عوام کی خدمت اور مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا نام ہے۔
فیصل آباد ( )پاکستان تحریک انصاف این اے75امیدوار قومی اسمبلی سینئر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ چوہدری نصیر احمد ہندل نے کہا کہ وزیراعظم اور کرپشن کو شکست ہو گئی، نواز شریف کشتی کا اصول یاد رکھیں ہارے پہلوان کے کپڑے اٹھانے والا بھی کوئی نہیں ہوتا، قوم کرپٹ حکمرانوں کے مکروہ چہرے دیکھ چکی ہے آئندہ انتخابات میں جیت تو دور مسلم لیگ ن کو امیدوار بھی نہیں ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ درحقیقت مسلم لیگ ن آمریت کی پیداوار ہے، نواز شریف ایک سول ڈکٹیٹر ہیں پارٹی میں اصولی بات کرنے کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے جب کہ خوشامدی بات کرنے والے کو عزت بخشی جاتی ہے یہی ایک نقطہ نواز شریف کو بربادی کی طرف لے آیا ہے، چودھری نثار ہی نہیں پا نامہ فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کی اہم شخصیات بھی خود کو نواز شریف سے علیحدہ کر لیں گی۔پانا مہ کیس میں وزیراعظم اور کرپشن کو شکست ہو گئی، نواز شریف کشتی کھیلتے رہیں ہیں یہ بھی یاد رکھیں ہارے پہلوان کے کپڑے اٹھانے والا بھی کوئی نہیں ہوتا ن لیگ کا آئندہ انتخابات جیتنا تو دور اسے امیدوار بھی نہیں ملیں گے۔
فیصل آباد ( )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما پی پی70سرسید ٹائون میاں خالد بھولا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی جمہوریت کیلئے سرگرداں ہیں۔ وزیر اعظم اپنے عہدے سے رضا کارانہ طور پر علیحدہ ہو جائیں ورنہ منہ چھپانے کی بھی جگہ نہیں ملے گی طلال ‘دانیال ‘اور دیگر درباری بونگیاں مارتے ہی رہ جائیں گے آل شریف کا ٹھکانہ اب اڈیا لہ جیل ہے۔ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بناء پر دنیا کے 245 ممالک میں پاکستان کرپشن میں پہلے نمبر وں پرمتمکن ہے جب کہ تعلیم ، صحت اور عوام کی خوشحالی کے اعتبار سے وہ آخری نمبروں پر کھڑا ہے۔مسلم لیگ ن نے الیکشن میں ملک سے مہنگائی، بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ کے دعوے کئے لیکن حکمرانوں کی چار سالہ کارکردگی صفر رہی ہے۔ لوڈشیڈنگ میں کمی ہو ئی اور نہ ہی مہنگا ئی کو کنٹرول کیا جا سکا۔ حکمران صرف اپنی کرسی کو مضبوط کرنے کی فکر نہ کریں یہ عارضی ہوتی ہے حکمرانوں کو فوری طور پر مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے کیونکہ یہ مسائل تشویشناک صورت حال اختیار کر چکے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جعلی اور خود ساختہ دستاویزات عدالت میں پیش کر کے شریف خاندان نے خود اپنے لئے کنواں کھودا ہے وزیر اعظم پانامہ کی دلدل میں پھنس چکے ہیں جہاں سے باہر آنا ممکن نہیں۔