اسلام آباد (جیوڈیسک) بڑا اعلان ہو گا یا روایتی باتیں، کون سے راز ہوں گے بے نقاب، سب نظریں چودھری نثار پر، وفاقی وزیر داخلہ آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
اس سے پہلے کمر درد کے باعث اتوار کو ہونے والی نیوز کانفرنس ملتوی کر دی گئی تھی۔
چودھری نثار علی خان نے اتوار شام پانچ بجے اہم پریس کانفرنس کرنا تھی، جس میں ن لیگ سے اختلافات اور دیگر اہم امور پر گفتگو کرنا تھی مگر کمر میں شدید درد اور ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔