ناٹنگھم برطانیہ (تیمور لون) کشمیری آزاد کشمیر کے الیکشن کی تیاریاں کریں دقیانوسی سیاست کا خاتمہ ہو کر رہے گا اور تبدیلی آ کر رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف ناٹنگھم میں تنظیم سازی کے موقع پر کیا۔
انہوں نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری مہربان کی سرپرستی میں نائب صدر میاں جمیل ،اور مدثر ظفر کالس اور انکی پوری ٹیم سے بھرپور امید کرتے ہیں کہ کارکنان پارٹی معاملات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینگے۔
انہو ں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے سب سے بڑی سیاسی جماعت اور عوامی قوت بن کر ابھر رہی ہے جس کا مقابلہ روایتی سیاسی جماعتیں نہیں کر سکیں گی۔
انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے موجودہ حکمرانوں کی کرپشن کا پول کھل چکا ہےاب عوام مزید ان کے جھانسے میں نہیں آنے والی ۔ ہم تحریک انصاف کے تمام کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں جہاں بھی با شعور پاکستانی و کشمیری آباد ہیں وہ تمام تر دقیانوسی سیاست کے دروازے بند کر دیں گے اور تبدیلی آ کر رہے گی۔
تقریب کے دوران پاکستان تحریک انصاف ناٹنگھم کے مرکزی رہنما راجہ یاسر سروراور میاں فاروق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میاں جمیل،اور مدثر ظفر کالس،پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ہمیں ان سے بے شمار امیدیں وابسطہ ہیں۔