اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ کا مؤقف ہے کہ معاملات کی وضاحت تک مسئلہ سلجھانے میں دقت رہے گی، ترجمان وزارت داخلہ کا بیان، یہ تاثر غلط ہے کہ وزیر داخلہ ناراض ہیں اور انہیں منانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ترجمان کی وضاحت۔ ترجمان وزارت داخلہ نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ وزیر داخلہ نے چند اہم امور پر پارٹی اجلاس میں ایک مؤقف اختیار کیا تھا، اس مؤقف کے بعد وزیر داخلہ کو تمام مشاورتی عمل سے علیحدہ کر دیا گیا۔
وزیر داخلہ کا یہ مؤقف ہے کہ انہیں بتایا جائے کہ ایسا کیوں ہوا، کیا اس کی وجہ وہ مؤقف ہے جو انہوں نے پارٹی اجلاس میں اپنایا یا کوئی اور۔