پریس ریلیز (کوٹلہ ارب علی خاں) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی میرٹ پالیسی کی بدولت آج حقداروں کو ان کا حق مل گیا۔ چوہدری شبیر احمد ایم پی اے۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹلہ میں ٹریننگ حاصل کرنے والے ایجوکیٹرز کو آرڈرز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی ۔ جس کے مہمان خصوصی ایم پی اے چوہدری شبیر احمد تھے ان کے ساتھ ڈی او (زنانہ ) رفعت النسا، ڈی ای او ایلمنٹری ایجوکیشن پرویز، پی ایس او ڈسٹرکٹ چیئرمین چوہدری شفقات عدالت، ہیڈ مسٹریس ذاکرہ ، ملک محمود الحسن، چوہدری طفیل ضیاء و دیگر موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کا کہنا تھاکہ کوٹلہ میں پہلی بار ٹریننگ سنٹر منظور ہواہے۔ ہماری بہنیں اوربھائی نزدیک رہ کر بہتر طریقے سے اپنی ٹریننگ حاصل کریں گے۔ ہمارے قائد ایم این اے چوہدری عابد رضا نے حلقہ میں تعلیمی انقلاب برپا کر دیا ہے۔ ڈگری کالجز کوٹلہ، ڈگری کالجز گلیانہ ، ڈگری کالج کوٹلہ اور گرلز ڈگری کالج کھاریاں کے اضافی بلا ک کی تعمیر ،دندی دارہ ڈگری کالج کی تعمیر ہماری تعلیم دوستی کی واضح عکاسی کرتے ہیں۔
ہم نے کبھی بھی تعلیم اور صحت کے محکمے میں میرٹ سے ہٹ کر کسی کام کی سفارش نہیں کی ۔ اگر کسی کے ساتھ کہیں بھی حق تلفی ہوئی ہے تو ہم اس کا مداوا کریں گے ۔ ہمارے دور حکومت کے دوران پچیس سے زائد سکولوں کو اپ گریڈ کیا گیا۔ ہر یونین کونسل میں دو سے زائد ہائی سکول دیئے گئے تاکہ بچوں کو دور دراز تعلیم حاصل کرنے نہ جانا پڑے۔ تمام لوگ میرٹ پہ سلیکٹ ہوئے ہیں اور آپ لوگوں سے امید کی جاتی ہے کہ محکمہ میں آپ کے آنے کی وجہ سے ایک خوشگوار تبدیلی آئے گی اور سرکاری سکولوں کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم ہو گی۔