ملک میں کرپشن کا ناسور کینسر سے زیادہ خطرناک بن چکا ہے، سجاد علی شاکر

Lahore

Lahore

لاہور : فنانس سیکرٹری پنجاب ( سی سی پی) سجاد علی شاکر نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن کا ناسور کینسر سے زیادہ خطرناک بن چکا ہے ،کرپٹ سیاستدانوں نے قومی وسائل پر قابض ہو کر قوم کو غربت کی گہری کھائی میں دھکیل دیاہیہر سال اربوںکھربوں روپے کی کرپشن نے پورے نظام کولپیٹ کر رکھ دیا ہے۔اوپر سے لیکر نیچے تک کرپٹ مافیا ملک وقوم کو لوٹنے میں مصروف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے لاہور میں عوامی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اب تک اقتدارمیں آنے والی ہر پارٹی کے ارکان نے کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے ہیں۔ کرپٹ اور لٹیرے سیاستدانوںاور حکمرانوں نے قومی وسائل پر قابض ہو کر قوم کو غربت، مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں روزانہ اربوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے۔پانامالیکس میں پاکستان کے حکمران طبقات سے تعلق رکھنے والی اور اہم ترین مناصب پرفائزرہنے والی شخصیات کے نام نمایاں ہیں۔پانامالیکس کے معاملے کومنطقی انجام تک پہنچایاجائے تاکہ عوام کے خون پسینے کی کمائی کولوٹنے والے کیفرکردار تک پہنچ سکیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ تین عشروں سے کرپشن کی آکاش بیل پاکستان کی سیاست، سول وملٹری اوربیوروکریسی کواپنے حصار میں لئے ہوئے ہے۔جب تک کرپشن کرنے والے بڑے عناصر کونہیں پکڑاجائے گا نچلی سطح پر کرپشن کاقلع قمع ممکن نہیں۔ کرپشن کامرض چھوت کی طرح پھیل چکا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں احتساب کانظام رائج کرتے ہوئے بلاتفریق کام شروع کیا جائے۔