یہ میرے شعروں کی رنگیں وادی یہ میرے جذبوں کے بہتے دھارے وصل کی نارسا سی گھڑیاں ہِجر کے معتبر سہارے دمِ سحر اُفق پہ تاباں ! مسافتوں کا ابھرتا سورج مسافتوں کی عذاب رُت میں اداس دل کی اداس باتیں غموں کی چادر میں لپٹی لپٹی پہاڑ جیسی جیسی سیاہ راتیں سیاہ راتوں کی خلوتوں میں رفاقتوں کے اجاڑ موسم محبتوں کے عظیم تر دکھ دیارِ حُسن و جمال کے غم یہ سارا کچھ نام ہے اُسی کے وہ جِس کو چاہا گیا نہ ہم سے