گجرات کی خبریں 27/7/2017

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کو گوجرانوالہ بورڈ میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ شہزاد شفیق شرقپوری کی شبانہ روز کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ یہ ادارہ اس وقت طلبہ و طالبات کی بہترین تعلیم و تربیت کیلئے کام کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار DMO منڈی بہائو الدین بلال فیروز جوئیہ نے ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق کو مبارکباد دینے کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت ہی اہم موقع ہے جب شہزاد شفیق کی محنتوں کی بدولت ان کے تعلیمی ادارے میں پورے ڈویژن میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ یہ والدین کا شہزاد شفیق پر اعتماد ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس ادارے میں تعلیم و تربیت کیلئے بھجوا رہے ہیں۔ صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے کہا کہ اہل سنت کیلئے اس ادارے کی پوزیشن حاصل کرنا بہت ہی اہم اور قابل فخر ہے۔ اور ہم اس شاندار کامیابی پر شہزاد شفیق اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اور اُمید ظاہر کرتے ہیں کہ یہ ادارہ مزید محنت سے کام کرتا رہے گا۔ ڈائریکٹر کنکورڈیا افتخار احمد نے کہا کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کی کامیابی اہالیان گجرات کیلئے باعث فخر ہے۔ یہ ادارہ تعلیم و تربیت کے میدان میں شاندار کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ اور ہم اس شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ گرینڈ ننجا ماسٹر غلام عباس صاحبی نے ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس اور انکی تمام ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اور دعا کرتے ہیں کہ یہ ادارہ آئندہ بھی اسی طرح خدمات سرانجام دیتا رہے۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ضلع بھر سے ممتاز شخصیات نے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کو بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکبادیں پیش کیں۔ اور ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق اور انکی ٹیم کی صلاحیتیوں کو سراہا۔ مبارکباد دینے والوں میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر منڈی بہائو الدین بلال فیروز جوئیہ’ صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی’ ڈائریکٹر کنکورڈیا کالج افتخار احمد’ چوہدری تنویر احمد (جی ایم بیکرز)’ محمد عارف ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ محمود اختر محمود’ذوالفقار علی باجوہ ‘ ننجا ماسٹر غلام عباس صاحبی’ سید آصف رضا نقوی’ و دیگر اہم شخصیات نے مبارکباد پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ضلع گجرات کے ممتاز تعلیمی ادارہ دی کیتھڈرل سکول گجرات نے گوجرانوالہ بورڈ میں خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں اور سکول کے نتائج سو فیصد رہے۔ اور ٹاپ ٹین طلباء و طالبات نے سکول کی نیک نامی اور شہرت میں اضافہ کیا۔ پرنسپل کیتھڈرل سکول جیکپ پال عدنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکول کے 75 طلبہ و طالبات نے میٹرک کے امتحانات دئیے جس میں سے 55 طلبہ نے فرسٹ ڈویژن جبکہ 20 طلبہ نے سیکنڈ ڈویژن حاصل کی۔ یہ ادارہ مشینری جذبہ کے تحت گجرات کے طلبہ و طالبات کی بہترین تعلیم و تربیت کیلئے کوشاں ہے۔ ریجا فاطمہ نے 1055 ‘ زرش فاطمہ 1038′ آمنہ وقار نے 1022′ احتشام مبشر 1018′ حفظہ طاہر 960′ عائشہ بابر 960′ آمنہ ایوب 959′ شایان سلیمی 952′ محمد سعد نے 948′ روحیل ابراہیم نے 935′ آئزہ فاطمہ نے 931′ عروج تسلیم نے 920’ ماہین نے 925 نمبر حاصل کر کے A+ گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔ اور ادارہ مشینری جذبہ کے تحت چلا رہے ہیں۔ ہونہار طلبہ کی بہترین حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کئے جاتے ہیں۔ ہم خداوند تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ ہمیں یہ کامیابی نصیب ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوانے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب نوابزادہ طاہر الملک ،ایم پی ایز نوابزادہ حیدر مہدی ، میجر(ر)معین نواز کے ہمراہ این اے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور مختلف شاہراہوں، پلوں اور سکولوں کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری اصغر، ایکسئین روڈز محمد ریاض بھی اس موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاو انے مدینہ سیداں روڈ کے دورہ کے موقع پر پراونشل روڈز ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ منصوبے پر تعمیراتی کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ علاقہ کے مکینوں کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ کیا جاسکے۔ ٹانڈہ تا بڑیلہ شریف روڈ کے معائنہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی کام کی کوالٹی پر سخت عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ آفیسر اور کنٹریکٹر کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوںنے واضع کیا کہ ناقص میٹریل کا استعمال ہرگز قابل برداشت نہیں اور ایسا کرنیوالوں کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔ کڑیانوالہ کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر اور عوامی نمائندوں نے نالہ بھمبر پر زیر تعمیر پل پر جاری کام کا معائنہ کیا ۔ انہوںنے بتایا کہ پل کی پائلوں کا کام تیزی سے تکمیل کے مراحل میں ہے اور ہدایت کی کہ کنٹریکٹر تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جلد منصوبہ کو مکمل کرے۔ ڈپٹی کمشنر نے عوامی نمائندوں کے ہمراہ دولت نگر بائپاس، جلالپور جٹاں بائپاس، سپورٹس اسٹیڈیم جلالپور جٹاں، اجنالہ، موضع کھاریاں، اعوان شریف کڑیانوالہ روڈ کا بھی دورہ کیااور ان دیہات میں سڑکوں، پلوں، سکولوں کے منصوبوں پر تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ انہوںنے ہدایت کی کہ ترقیاتی محکموں کے افسران تمام منصوبوں کی کڑی نگرانی یقینی بنائیں، کسی بھی منصوبہ میں ناقص تعمیراتی میٹریل کا ذمہ دار سائٹ انچارج اور کنسلٹنٹ ہوگا ، تمام پراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کیجائے اور انہیں بروقت مکمل کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) میںبجلی چوروں کے خلاف جاری پریشن کے دوران مزید20بجلی چور پکڑے گئے، 2کے خلاف ایف آئی آر درج، بجلی چوروں کو69521یونٹس کی مد میں10لاکھ روپے سے زائد کے ڈیٹکشن بل جاری۔تفصیلات کے مطابق گیپکو میں بجلی چوروں کے خلاف جاری حالیہ مہم کے دوران ریجن بھر میں مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے 20بجلی چور رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے والوں کو69521یونٹس کی مد میں10لاکھ روپے سے زائد کے ڈیٹیکشن بِل جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کیلئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں بھی دے دی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) جامعہ گجرات کے شعبہ ٔ نفسیات کے زیر اہتمام دو روزہ تربیتی ورکشاپ ”نفسیاتی ٹیسٹوں کی تشکیل و ترویج و اختراع” کا آغاز ہو گیا۔ اس تربیتی ورکشاپ کا مقصد ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح پر تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو تحقیقی امور میں بہتری کی خاطر نفسیاتی تحقیق کے مختلف شعبہ جات میں مریضوں کے معائنہ کے لیے تیار کیے جانے والے مختلف ٹیسٹوں کی تیاری کے سلسلہ میں جدید ترین طریق کار اور معلومات سے مستفید کرنا تھا۔ اس دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں تقریباً پچاس پوسٹ گریجوایٹ طلبہ اور فیکلٹی ممبران شرکت کر رہے ہیں۔ ورکشاپ کے کوارڈینیٹر کے فرائض شعبہ نفسیات کی سینئر استاد ڈاکٹر بشریٰ اکرم سر انجام دے رہی ہیں۔ اس تربیتی ورکشاپ میں ریسورس پرسن کا فریضہ معروف ماہر نفسیات و چیئر پرسن شعبۂ نفسیات گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر سید ہ شاہدہ بتول نے نبھایا۔ ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ نفسیاتی تحقیق کو معراج تک پہنچانے میں نفسیاتی معائنہ اہم کردار ادا کر تا ہے۔ مختلف قسم کے نفسیاتی عوارض سے چھٹکارا کے لیے اور مریضوں کی حالت کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے نفسیاتی ٹیسٹ اہمیت کے حامل ہیں۔ نفسیاتی ٹیسٹوں کی تیاری کے سلسلہ میں تہذیبی و سماجی تناظر کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ علاوہ ازیںہم اپنی قومی و علاقائی زبانوں میں نفسیاتی ٹیسٹوں کو تیار کرکے خاطر خواہ فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ نفسیاتی ٹیسٹوں کے بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے عوامی لب و لہجہ اختیار کرنا ضروری ہے۔ چیئر پرسن شعبۂ نفسیات نورینہ کوثر نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ تحقیقی کمال حاصل کرنے کے لیے مختلف نفسیاتی ٹیسٹوں کا معیاری ہونا لازم ہے۔ نفسیاتی تجزیہ مریض کی شخصیت کی تفہیم اور نفسیاتی عوارض کے علاج میں ممدو معاون ثابت ہوتا ہے۔ ورکشاپ کوارڈینیٹر بشریٰ اکرم نے موضوع کا تعارف کرواتے ہوئے علوم نفسیات کے تاریخی ارتقاء پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) جامعہ گجرات میں جاری جونیئر لیڈر شپ سکول کا دوروزہ کیمپ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔ سکولوں کے طلبا و طالبات کو تہذیبی و سماجی رویوں سے روشناس کروانے کے لیے اس جونیئر لیڈر شپ سکول کا انعقاد بزنس انکوبیشن سنٹر کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اس دو روزہ کیمپ میں مختلف سکولوں کے تقریباً پچاس طلبا و طالبات نے شرکت کرتے ہوئے ذہنی و اخلاقی تربیت کے مختلف پروگراموں اور سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ سکول کے ان طلبا و طالبات کی عمریں چھ سے چودہ سال کے مابین تھیں۔ جونیئر لیڈر شپ سکول کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی رجسٹرار جامعہ گجرات ڈاکٹر طاہر عقیل تھے۔ میزبانی کے فرائض ایکسپرٹBICمحمد حیدر معراج نے سرانجام دئیے جبکہ ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید کے علاوہ طلبا و طالبات کے والدین مہمانان اعزازی میں شامل تھے۔ ڈاکٹر طاہر عقیل نے کہا کہ نونہالان قوم کی اخلاقی، سماجی اور کرداری تربیت کے ذریعے دیرپانتائج حاصل ہوں گے۔ جامعات اعلیٰ تعلیم کے لیے تدریسی کاوشیں بروئے کار لانے کے ساتھ ساتھ ایسے سماجی ادارے ہیں جن کے اُولیٰ فرائض میں معاشرتی و سماجی بیداری بھی شامل ہے۔ جامعہ گجرات اپنی اسی سماجی ذمہ داری کی تکمیل کے لیے معاشرتی وقومی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں کی تکمیل پر کمربستہ ہے۔ مجھے امید ہے کہ جونیئر لیڈر شپ سکول کا انعقاد سکول کے طلبا و طالبات کو مثبت محور و امنگ سے روشناس کروانے میں مددگار ہو گا۔ شیخ عبدالرشید نےBICکی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی اخلاقی و سماجی تربیت اور مختلف تخلیقی سرگرمیوں کے فروغ سے ہم طلبہ کے نوخیز ذہنوں کو مثبت تخلیقی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ طلبا و طالبات کے والدین نے جامعہ گجرات کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈاکٹر طاہر عقیل نے طلبہ کی تخلیقی و تعمیری سرگرمیوں کے صلہ میں انہیں انعامات سے نوازا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی کھیلوں کے فروغ اور عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر میاں منیر، شاداب جعفری ایڈووکیٹ اور اہم شخصیات موجود تھیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے سلیم ملک کا پارٹی میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کے دروازے ہر پاکستانی کیلئے کھلے ہیں، پاکستان میں کھلاڑیوں کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، پاکستان مسلم لیگ نے کھیلوں کو ہر سطح پر فروغ دیا ہے، پنجاب میں اپنی حکومت کے دوران ہم نے میراتھن ریس بھی کروائی جس میں غیرملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی جبکہ نابینا کرکٹ ٹیم کی خصوصی سرپرستی کی اور قذافی سٹیڈیم کی مصنوعی روشنیوں میں پریکٹس کی سہولیات فراہم کیں جس کے نتیجے میں نابینا ٹیم نے ورلڈ کپ جیتا تھا۔ سلیم ملک نے چودھری پرویزالٰہی کے دور میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کیے گئے خصوصی اقدامات اور سہولتوں کی فراہمی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کھلاڑیوں، وکلا، صحافیوں، فنکاروں کے علاوہ عام اور غریب آدمی کی فلاح و بہبود کو اوّلیت دی اور اس سلسلہ میں مثالی کام کیے۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ مہاراجہ کیپٹن (ر) امریندر سنگھ کی والدہ اور پٹیالہ خاندان کی آخری ملکہ مہارانی مہتاب کور المعروف مہندر کور کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے امریندر سنگھ کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ان کی والدہ کا انتقال پٹیالہ خاندان کیلئے بہت بڑا نقصان ہے، وہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری کیلئے آخری وقت تک سرگرم رہیں۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اس بات کا تعین کرے گا کہ پاکستان کا مستقبل کیا ہو گا، یا تو کرپٹ اور سسیلین مافیا پاکستان کے عوام پر راج کرے گی یا پھر سپریم کورٹ بیس کروڑ عوام کیلئے روڈ میپ دے گی۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ نااہلیت سے بچنے کیلئے مختلف سروسز کے ریٹائرڈ افسروں اور دانشوروں کو ٹاسک دے دیا گیا ہے اور اس مقصد کیلئے شریف خاندان نے تجوریوں کے منہ کھول دئیے ہیں لیکن شریف خاندان کی دولت کو جے آئی ٹی کے بہادر سپوتوں نے جس طرح ٹھکرا دیا انشاء اللہ آئندہ بھی ان کی دولت ان کو نہیں بچا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں کیونکہ پاکستان کے مستقبل کا دارومدار ملک کی سب سے بڑی عدالت کے فیصلہ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی حب الوطنی کا یہ عالم ہے کہ جوں جوں پانامہ کیس کا فیصلہ قریب آتا جا رہا ہے ہر روز ایک وزیر کا اقامہ سامنے آ رہا ہے، ایسے حکمرانوں سے قوم اور ملک کو آئندہ بھی کیا مل سکتا ہے اس کا بخوبی اندازہ ان کے ماضی کو دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کنجاہ (جی پی آئی) اوورسیزمیلادکمیٹی کنجاہ کے صدربلال احمدبٹ عطاری،کنجاہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن یوکے کے صدرچوہدری نویدبشیرکنجاہی نے اپنے مشترکہ بیان میںکہاکہ کنجاہ کے سینئرصحافی اعتاق احمدکٹھانہ کے والدمحترم غلام حسین کٹھانہ کی وفات پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مرحوم بڑے خوش اخلاق،ملنسار،اورغریب پرورتھے وہ ہمیشہ نیکی کے کاموںمیںبڑھ چڑھ کرحصہ لیتے تھے انہوںنے مزیدکہاکہ ہم غم کے ان لمحات میںاعتاق احمدکٹھانہ کے خاندان کے ساتھ برابردکھ کے شریک ہیںاوراللہ تعالیٰ سے دعاکرتے ہیںکہ ان کے والدمحترم کواللہ تعالیٰ جنت الفردوس میںاعلیٰ مقام عطافرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کنجاہ (جی پی آئی) میونسپل کمیٹی کنجاہ کا تیسرا بجٹ اجلاس ! اپوزیشن نے اکثریت میں ہونے کی وجہ سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بجٹ پاس نہ کیا ۔بجٹ اجلاس میں چیئرمین گروپ کے سات کونسلرز نے اجلاس شروع ہوتے ہی بجٹ پاس کرنے کے حق میں اپنی رائے کا اظہار کیا اور بجٹ کیے بغیر اجلاس سے واک آئوٹ کردیا ۔ اپوزیشن ارکان اکثریت میں ہونے کے باوجود بجٹ پاس نہ کرسکے ۔ اجلاس میں صحافیوں نے گزشتہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے دینے پر احتجاج اجلاس میں شرکت نہ کی جبکہ دونوں گروپوں کے ووٹرز سپورٹرز اجلاس میںچیئرمین گروپ کے واک آئوٹ کرنے کے بعد شریک ہوگئے ۔ گرائونڈ کی منظوری کے لیے اپوزیشن کی جانب سے کمیٹی بنانے کی تجویزپر ہنگامہ آرائی۔ چیف آفیسر بھی اجلاس چھوڑ کر اپنے دفتر میں گئے تو چیئرمین اور وائس چیئرمین سمیت کونسلرز اور عوام بھی وہیں پہنچ گئے جہاں کونسلر ساجد دلشاد آرائیں اور چیئرمین حسن مقصود رانا کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ وائس چیئرمین خرم وڑائچ نے تحریری درخواست چیف آفیسر کو دی کہ کل کا اجلاس عام طلب کیا جائے جس پر چیف آفیسر نے درخواست وصول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ آپ چیئرمین کو درخواست دیں ۔ ساتھی کونسلرز نے دونوں گروپوں کو علیحدہ علیحدہ کردیا اور معاملہ رفع دفع ہوگیا۔میونسپل کمیٹی کنجاہ کابجٹ اجلاس پاس نہ ہونے کی وجہ سے عوام ایک بارپھرمایوس ہوگئے اوراپوزیشن کی طرف سے بجٹ اجلاس پاس نہ کرنے کی وجہ سے عوام میںغم وغصہ کی لہردوڑگئی عوامی سماجی حلقوںکاکہناہے کہ میونسپل کمیٹی کنجاہ میںکروڑوںروپے کے فنڈموجودہونے کے باوجودہمارے منتخب عوامی نمائندے بجٹ اجلاس میںترقیاتی منصوبوںکوکیوںپاس نہیںکرتے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآبا د(جی پی آئی) مینجنگ ڈائریکٹرپنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن خالد سلیم ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹرپرویز اقبال بٹ ،ریجنل ڈائریکٹرساجد انور بھلی کا چیئرمین کٹلری کلسٹر پاکستان محمد خالد مغل کے ہمراہ وزیرآباد سمال انڈسٹریز اسٹیٹ کا اچانک دورہ جاری ترقیاتی کاموں کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں اور کہا کہ مقامی صنعتوںکے فروغ سے ہی پنجاب کی معیشت اور ملکی ایکسپورٹ میں بہتری لائی جا سکتی ہے تمام زمین مالکان نے اپنی زمین کی مکمل رقم وصول کر لی ہے اب پلاٹ جلد مقامی صنعتکاروں کے حوالے کر دیے جائیں گے کٹلری و کچن ویئرمصنوعات کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے پاکستان کٹلری اینڈ سٹین لیس یوٹنسلز مینوفکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر کام کریں گے مقامی صنعتوں میں روزگارکے ذرائع کو بڑھانے کے لیے وزیرآباد کٹلری کلسٹرکوبلاسودقرضہ جات کی فراہمی کے لیے پنجاب حکومت کی کاوشوںسے اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اس پروگرام پر جلد عملدرآمد کیا جائے گاجس سے وزیرآباد کٹلری کلسٹر میںکم ازکم100کروڑروپے کے بلا سود قرضہ جات جلد فراہم کیے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی) گورنمنٹ ہسپتال کے ڈاکٹرسرجن مریضوںکومختلف حیلوںبہانوںسے اپنی نجی کلینک وہسپتال میںعلاج کروانے پرمجبورکیا جارہا ہے۔ سفارش نہ ہونے والے غریب ، مجبوربے یارومددگاررل گئے۔ کوٹ عنایت خاںکے رہائشی محمدیعقوب ولدمحمدصادق نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپنی تحریری درخواست میںتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال وزیرآبادکے سرجن ڈاکٹرحبیب الرحمن کے خلاف موقف اختیارکیاکہ مذکورہ سرجن کے پاس میںاپنی بیٹی جواپینڈکس کی مریضہ تھی کولیکرگیاتوسرجن ڈاکٹرنے اپنے ناتجربہ کارچھوٹے عملہ کے سپردکردیاجوخوش گپیوںمیںمصروفت تھے عملہ کے اس رویہ سے وہ اپنے نجی کلینکس کی تعریف کے ذریعے ہمیںنجی کلینکس میںعلاج کرانے کرترجیح دے رہے تھے۔ مجبوراًمیںاپنی بچی کی حالت کے پیش نظرپرائیویٹ ہسپتال لے جاناپڑا۔ انہوںنے حکام بالاسے درخواست کی جوڈاکٹرزپرائیویٹ کلینکس اورہسپتال چلاتے ہیںان کے رحم وکرم پرمریضوںکونہ ڈالا جائے بلکہ ایسے ڈاکٹرزکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میںلائی جائے تاکہ جہاںسے وہ معقول تنخواہ پاتے ہیںوہاں خداکی مخلوق کی خدمت بھی کریں۔ محکمہ صحت میںاقرباء پروری، کرپشن کوختم کرنے پرخصوصی توجہ دیںتاکہ صحت مندمعاشرے میںکام ہوسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآبا (جی پی آئی) دہشت گردوںکاکسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں، آخری دہشت گردکوکیفرکردارتک پہنچائے بغیرامن قائم نہیںہوسکتا، دہشت گردانسانیت کے دشمن ہیں، پاکستان میںبھارتی خفیہ ایجنسیزدہشت گردی کی آگ کوبھڑکارہی ہیں کنٹرول لائن پرباربارفائرنگ اوربم دھماکوںکے میںبے گناہوںکاخون بہاناوطن عزیزکوعدم استحکام سے دوچارکرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہارمعروف معالج کیپٹن(ر)ڈاکٹرمحمدرفیق فضل نے الفضل ہسپتال میں سانحہ لاہورکے سلسلہ میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرمحمداعجاز،شازیہ سپرائ، عاطف، اورنگزیب، باذل ودیگربھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ حکومت زخمیوںکے علاج معالجہ کے لئے بہترین اقدامات کرے۔ تقریب کے اختتام پرسانحہ لاہورکے شہداء کے بلندی درجات،زخمیوںکی صحت یابی اوروطن عزیزکے استحکام کی دعا کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی) ہم پر اللہ کا بہت بڑا احسان ہے کہ اس نے ہمیں نیکی اور بدی میں پہچان دی ہے مگر مسلمانوں نے اقامت دین کے فریضے اور ادائیگی کو فراموش کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار قاری سعید احمد ارشد نائب امیر ضلع گوجرانوالہ اور علامہ حافظ محمد عمران کیلانی نے جماعت اہلسنت تحصیل وزیرآباد کے زیراہتمام 100روزہ تعلیم بالغان کورس کے آغاز کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کی خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کا تقاضہ ہے کہ عالم اسلام متحد ہوکر اسلام دشمن طاقتوں کا مقابلہ کر ے۔اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے، اسلامی تعلیمات امن ومحبت اور رواداری کا درس دیتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں بے گناہ لوگوں کا خون بہایا جا رہا ہے یہود و ہنود کی سازشیں جاری ہیں مگر ہم اب بھی اللہ تعالی اور اس کے رسول ۖکے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کے لئے تیار نہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ جب تک امت اپنا تعلق قرآن سے نہیں جوڑتی اور سنت نبوی ۖکی رہنمائی میں دین حق کے غلبے کی جدو جہد نہیں کر تی عالم اسلام کو اسلام دشمن طاقتوں کا سامنا رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست ہے اور یہاں کے لوگوں نظام مصطفیٰ ۖ کا نفاذ چاہتے ہیں۔ تعظیم مصطفیۖ ایمان کا جزو عظیم ہے، محبت رسولۖکی عملی تعلیم ہی ہمیں دنیا و آخرت کی کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہے ۔نبی کریم ۖ کی ذات ہی وجہ تخلیق کائنات ہے اور تعظیم مصطفیۖ اعمال کی بنیاد ہے۔اجلاس میںنسل نو کو دینی تعلیم کی اہمیت سے روشناس کرانے کے لیے دینی اداروں کی اہمیت پر زور دیاگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوارقومی اسمبلی حلقہNA 101اعجازاحمدچیمہ ایڈووکیٹ نے آصف علی زرداری کی سالگرہ کی تقریبات کے سلسلہ میںمنعقدہ اجلاس میںکارکنان سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی پاکستان کی نظریاتی جماعت ہے اورچاروں صوبوںبشمول آزادکشمیرمیںعوام کی مقبول جماعت ہے اس وقت پاکستان پیپلزپارٹی ملک کوجوبیرونی خطرات درپیش ہیںان سے نجات دلاسکتی ہے۔ اس موقع پرسٹی صدرادریس فاروق بٹ، تحصیل صدرشفقت بھنڈر، عامر مغل، ذوالفقار میر،قاضی شہزاد، بابو نذیربٹ، ملک شمشاد،انوارحسین شاہ ودیگربھی موجودتھے۔انہوںنے بتایا کہ سابق صدرآصف علی زرادری کی سالگرہ کاکیک مورخہ27جولائی بروزجمعرات کوکاٹاجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام بشارت عظمیٰ کانفرنس 2۔ا گست بروزبدھ صبح 10بجے جامعتہ المنتظر میں منعقد ہوگی۔ جس میں علما، خطبا وذاکرین اور بانیان مجالس شریک ہوں گے۔ کانفرنس کے دوسیشن ہوں گے، جن میں عزاداری کے تحفظ اور مجالس عزا کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ کانفرنس سے رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی،قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی، علامہ محمد افضل حیدری، اوردیگر ذاکرین خطاب کریں گے۔کانفرنس میں مجالس عزا میں بعض مقررین کی طرف سے غیر ذمہ دارانہ خطابات کے حوالے سے مذہب حقہ کا نقطہ نظر اور خطبا کے لئے ضابطہ اخلاق پیش کیا جائے گا۔ جس میں مجالس کے حوالے سے رہنما اصول دیے جائیں گے۔سیکرٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ علامہ محمد افضل حیدر ی نے کہا ہے کہ بشارت عظمیٰ کانفرنس میں اسلامی تعلیمات کے مطابق تبلیغات اور مذہب کی آبرو کے حوالے سے بزرگ علما و قائدین اظہار خیال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری سید الشہدا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ تبلیغی مجالس عزا درسگاہ کا درجہ رکھتی ہیں۔ جنہیں محفوظ بنایا جانا ضروری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہو(جی پی آئی) پلاک اور سماجی تنظیم برگد کے زیر اہتمام کلچر کمپلیکس قدافی اسٹیڈیم ”پر امن معاشر ہ ہم آہنگی” پروگرام کے افتتاحی تقریب ہو گی۔جس میں وزیر تعلیم رانا مشہود احمد ،ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف،برگد کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر صبیحہ شاہین،رکن قومی اسمبلی رومینہ خورشید ،ممبر بورڈ ڈائریکٹر ذیشان ظفر،طاہرہ حبیب،رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی اور حناپر ویز بٹ مہمان گرامی ہونگے۔تقریب آج مورخہ 27جولائی 11بجے شروع ہو گی۔اس حوالے سے برگد این جی او کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر صبیحہ شاہین نے کہا اس پروجیکٹ کا بنیادی مقصد معاشرے کو پر امن بنانا اور امن کے فروغ کیلئے حکومت اور عوام کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا ہے کہ ملک میں فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے کیلئے بیرونی قوتیں سرگرم ہیں،ان قوتوں کے نیٹ ورک کو ختم کئے بغیر دہشت گردی ،انتہاپسندی اور فرقہ وارانہ تشدد کا خاتمہ ممکن نہیں،پاکستان کا مستقبلاسلامی نظام کے نفاز سے ہی منسلک ہے، پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے افواج پاکستان کی کوششیں قابل فخر ہیں،پوری قوم افواج پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ضرب عضب اورآپریشن رد الفساد کی کامیابی میں عسکری و سیاسی قیادت سمیت تمام مکاتب فکر کا کلیدی کرادار رہا ہے۔ امن و امان کے قیام ،بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دئیے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزگلگت بلتستان کے دورہ سے واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کے قیام میں رکاوٹیں پیدا کرنے والوں اور اسلام کے نام پر بے گناہ انسانیت کو قتل کرنے والوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی پوری قوم کا مطالبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ،انتہاپسندی کیخلاف تمام مکاتب فکر متحد ہیں ،اتحاد و یکجہتی کے ساتھ ہی دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی و پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی ے کہا ہے کہ دشمنان اسلام کی سازشوں کے مقابلہ کیلئے ملک میں اتحادویکجہتی کاماحول پیدا کرنا انتہائی ضروری ہے، اسلام دشمن قوتیں بم دھماکوں اور دہشت گردی کے ذریعہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتی ہیں۔ ان کی پوری کوشش ہے کہ یہاں فرقہ وارانہ قتل و غارت گری، تخریب کاری اور دہشت گردی کو پروان چڑھایا جائے تاکہ وہ پاکستان کی کمزور پوزیشن سے فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرسکیں،دہشت گردی کی وارداتیں کر کے کشمیر میں جاری ظلم و بربریت سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ان خیالات لا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں ماشورتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیاسی امور کے انچارج حافظ عبدالوھاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمن ناصر، حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی،سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علماء کرام تکفیری گروہوں کے گمراہ کن عقائد سے لوگوں کو آگاہ اور انہیں بیرونی سازشوں سے بچانے کیلئے کردار اد اکریں۔انہوں نے کہاکہ کنٹرول لائن پر جارحیت کے بعد اب پاکستان میں تخریب کاری و دہشت گردی کی کاروائیاںکی جارہی ہیں نریندر مودی کے برسراقتدار آنے کے بعدجہاں مسلم کش فسادات اور نہتے کشمیریوں کے قتل عام میں اضافہ ہوا ہے وہیں دوسری جانب اس نے پاکستان میں بھی دہشت گردی کی کاروائیاں تیز کر دی ہیں۔ بھارت سرکار پاکستان کی جانب سے دوستی کا ہاتھ بڑھائے جانے کا جواب کنٹرول لائن پر فائرنگ اوردھماکوں کے ذریعہ نہتے شہریوںکا قتل عام کر کے دے رہی ہے،عالمی برادری اس بات کا نوٹ لے۔
۔۔۔۔۔۔
نارووال(جی پی آئی) ڈاکٹر مجید نظامی عالم اسلام کا سرمایۂ افتخار تھے ۔ نظریہ پاکستان کی حفاظت کیلئے زندگی وقف کر رکھی تھی ۔ کشمیر کی آزادی کے لئے بزور تلوار جدو جہد پر یقین رکھتے تھے ۔ صحافت میں مفادا ت اور ذاتی منفعت کو ہمیشہ ٹھوکر لگا دی ۔ ڈاکٹر مجید نظامی کی پاکستان سے محبت حقیقی عشق کا روپ دھار چکی تھی جس کی بدولت اللہ تعالیٰ نے انہیں موت بھی شب قدر میں عطا فرمائی ۔ بزرگان دین سے محبت اور نبی کریم ۖ سے عشق اُن کی زندگی کا نمایاں پہلو تھا۔ تاریخ پاکستان میں ڈاکٹر مجید نظامی کا نام ہمیشہ عزت و احترام سے درج رہے گا۔ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال نے مرکز اویسیاں جامعہ اویسیہ کنز الایمان میں امام صحافت ڈاکٹر مجید نظامی مرحوم کی سالانہ برسی کے موقعہ پر دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقعہ پر محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ چیف ایگزیکٹو ادارہ اصول معرفت پاکستان ،محمد سجاد اویسی ،صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی ،حافظ محمد عرفان اسلام اویسی اورمحمد آکاش شبیر اویسی و دیگر شامل تھے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مجید نظامی نے آخری دم تک نظریہ پاکستان کا تحفظ کر کے نئی نسل کو حقیقی پاکستانی قوم بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔پاکستان کے دفاع اور ترقی پر مصلحت پسندی سے بالا ہو کر حقیقت پسندی کو پروان چڑھایا ۔ آج امام صحافت ڈاکٹر مجید نظامی کے نظریہ پاکستان کو شامل نصاب کر کے ہم آئندہ نسلوں کو پاکستان شناس بنا سکتے ہیں۔روزنامہ نوائے وقت ہمیشہ ان کیلئے صدقۂ جاریہ کا کام کرتا رہے گا۔انہوں نے لاہور میں ہونے والے بم دھماکہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ملک و ملت کے دشمن ہیں ان کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ہو گا ۔ہم لاہو رمیں ہونے والے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔اس موقعہ پر شہداء کے بلندیٔ درجات اور امام صحافت ڈاکٹر مجید نظامی کی روح کو ایصال ثواب اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔
۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور نے لاہور میں ماڈل ٹائون میں ہونے والے بم دھماکہ میں درجنوں افراد کی شہادت کو المناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے ہوتے ہوئے لاہور میں دہشت گردی کی واردات میں درجنوں افراد کی شہاد ت افسوسناک واقعہ ہے انہوںنے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کا آڈٹ کروایا جائے کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود بم دھمکاکے بیڈ گورننس ہے اور ان کے ملزمان کیمروں میں کیوں نہیں آئے اور اہم مقامات پر اب تک کیمرے کیوں نصب نہیں کیے گئے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت لاہور کو کب تک محفوظ بنایا جائے گا عوام کو اس سے آگاہ کیا جائے ۔سیف سٹی پراجیکٹ میں پورے لاہور کی سڑکیں ادھیڑ کر رکھ دی گئی اور قومی خزانہ سے کروڑوں روپے کے فنڈز خرچ کیے گئے اس کے باوجود اہم مقامات پر تاحال کیمرے نصب نہیں جس کے باعث دہشت گرد اپنی مذموم مقاصد میں کامیاب ہورہے ہیں اور قیمتی جانیں ان واقعات میں ضائع ہورہی ہیں انہوںنے کہا کہ عوام کو بتایا جائے کہ سیف سٹی پراجیکٹ سے کب تک لاہور اور بڑے شہروں کو محفوظ بنایا جائے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)ریاستی اور گروہی دہشت گردی کے خلاف تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مشترکہ جدوجہد کرنی ہو گی ،بے گناہ انسانیت کو قتل کرنے والے انسانیت کے مجرم ہیں، کل ملک بھر کی مساجد میں انتہاء پسندی اور دہشت گردی کی مذمت کی جائے گی اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے دعائیں کی جائیں گی، بیت اللہ ، مسجد نبوی ۖ اور الاقصیٰ کے دشمن ہی پاکستان کے دشمن ہیں ، دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان پر مکمل عمل کیا جائے ، تمام مکاتب فکر دہشت گرد ی اور انتہاء پسندی کے خلاف افواج پاکستان اور ملک کے سلامتی کے اداروں کے ساتھ ہیں، یہ بات جمعیت علماء اہلحدیث اور پاکستان علماء کونسل فیصل آباد کے زیر اہتمام ہونے والی تحفظ ارض الحرمین الشریفین والاقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی ، کانفرنس میں مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی ، کانفرنس کی صدارت پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کی ، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر الحسن ، مولانا غلام اللہ خان ، مفتی محمد ضیاء مدنی ، مولانا قاری محمد ادریس قاسمی ، مولانا حنیف بھٹی ، طاہر گجر ، میاں محمد ارشاد ، مولانا حمزہ طاہر ، پاسٹر یعقوب خان ، پاسٹر بشیر خورشید ، مولانا حبیب الرحمن عابد ، مولانا عمر گجر ، مولانا طیب گورمانی، پیر حافظ نزاکت اللہ ، مفتی محمد عمران معاویہ ، حافظ زکریا قصوری ، ڈاکٹر عبد الرزاق ظہیر، محمد وقاص شیرازی، مولانا محمد فاروق ، مولانا سید فضل عباس کاظمی ، مولانا ساجد گجر، مولانا محمد احمد مکی، مولانا مظفر ، مولانا محمد اشفاق پتافی، قاری سلیم الرحمن اور دیگر نے کہا کہ اسلامی ممالک کے امن کو تباہ کرنے کی سازشیں کرنے والوں کے خلاف متحد ہو کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ، سانحہ پارا چنار کے بعد فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے میں ناکامی پر لاہور میں بے گناہ انسانوں کا قتل عام کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور سلامتی کا درس دیتا ہے ، دہشت گرد اسلام اور مسلمانوں کا نام استعمال کر کے اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سیاسی اور مذہبی قائدین کو امریکہ اور افغانستان کی طرف سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات کا مؤثر انداز میں جواب دینا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے فلسطین میں ہونے والے مظالم پر خاموشی اختیار کر کے مجرمانہ کردار ادا کیا ہے ، فلسطین کے مسئلہ پر پاکستان کا موقف اصولی ہے جسے کسی صورت تبدیل نہیں کیا جا سکتا، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدرحافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ الاقصیٰ کی آزادی اور ارض الحرمین الشریفین کی سلامتی اور دفاع کیلئے ہر سطح پر جدوجہد کی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ امت کی وحدت کا مرکز بیت اللہ ، مسجد نبوی ۖ اور الاقصیٰ ہیں ، انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت اسلامی ممالک میں داخلی انتشار پیدا کیا جا رہا ہے ، پانامہ لیکس کا فیصلہ جلد سپریم کورٹ کو کرنا چاہیے اور احتسابی عمل کو جاری رہنا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ یکم اگست سے 31 اگست تک ملک بھرمیں استحکام پاکستان کے ماہ کے طور پر منایا جائے گا ، کانفرنس میں ایک قرارداد کے ذریعے الاقصیٰ میں نماز پر پابندی کی مذم کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر مسجد اقصیٰ کی انتظامیہ کے مطابق انتظامی امور طے کیے جائیں، ایک قرار داد میں افغانستان اور امریکی حکومت کے ذمہ داران کے پاکستان کے خلاف بیان بازی کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ حکومت افغان اور امریکی حکومت کے اس رویہ پر امریکی اور افغانی سفراء کی وزارت خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا جائے ، کانفرنس میںا یک اور قرار داد کے ذریعے بعض دہشت گرد عناصر کی طرف سے مذہبی قائدین کو نشانہ بنانے کی اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ مذہبی قائدین کیلئے مکمل حفاظتی انتظامات کا اہتمام کیا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیالکوٹ(جی پی آئی) پاکستان مین فرانس کے سفارت خانہ کے اکنامک ہیڈPHILIPPE FOVET نے کہا ہے کہ فرانس کی تجارتی منڈیوں میں پاکستان کی مصنوعات کی بہت مانگ ہے پاکستانی مصنوعات عالمی میعار کے مطابق تیار کی جاتی ہیں جلد سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کو فرانس کے ویزہ اجراہ بارے ایک سمینار منقعد کیا جایء ئے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پاکستان سپورٹس گڈز ایسوسی ایشن کے ایڈٹیورم میں میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چئیر مین خرم اسلم بٹ ، سنئیر وایس چئیر مین محمد اعجاز غوری ، سعادت علی ، رانا نصیر، سہیل یقعوب، ثروت کپور، اسد مان، مہر جاوید اقبال، ارشد جاوید صندل ، ابرار صندل، حسنین چیمہ، شہزادہ خرم خان اوریونس سونی سمیت دیگر شامل تھے اکنامک ہیڈ نے کہ فرانس میں سیالکوٹ کی تیار کردہ سپورٹس گڈز کی مصنوعات کی مانگ ہے ہم سیالکوٹ کی مصنوعات کو ترجیی دیتے ہیں انہوں نے کہا پاکستان برامدکنندگان کو چاہیے کہ وہ ہماری تجارتی منڈیوں کا رخ کریں ہم دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں قبل ازین چئیر مین پاکستان سپورٹس گڈز ایسوسی ایشن خرم اسلم بٹ نے سپاس نامہ پیش کرتے ہو کہا کہ فرانس کے پاکستان میں سفارت خانہ کے اکنامک سیکشن بہت کام کر رہا ہے فرانس ار پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہا ہے ہیں جو مسائل ہیں انکو حل کرنے کے لیے ترجیی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں ہم انکے شکر گزار ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد((جی پی آئی)پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مودی دوستی میں فلسطین نہیں بھولنے دیں گے۔مذہبی سیاسی جماعتوں میں پورے پاکستان میں مرگ کی کیفیت ہے۔وزراء نے بھی جتنی باتیں پانامہ پہ کی ہیں اتنی اقصیٰ پہ کی ہوتی تو بخشش کا ذریعہ ہوتا۔یہ حقیقت ہے کہ اقصی،حرمین ،پارا چنار پر حملہ میں بم مارنے والا ہی لاہور میں بم مارنے والا ہے۔ پچاس سال بعد اذان کو معطل کیاگیا،مگر ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے کانوں پر جوں نہیں رینگی۔پارا چنار حملہ شیعہ سنی مسئلہ بنانے کیلئے تھاجسے علماء اورآ رمی چیف نے ناکام بنایا۔قطر سعودی عرب سے کئے معاہدے پورے کرکے مسلمانوں کے اتحاد میں معاون بنے۔ہمیں قطری خط سے نہیں بیت اللہ سے محبت ہے حرمین سے محبت ہے ،پولیس والے حفاظت کرتے ہیں،بے گناہ نسانوں کوقتل کرنے والے بم دھماکے کرنے والے اس لیے بڑے دھشت گرد ہیں کہ وہ نام مذہب کا لیتے ہیں۔پاکستان کو مدینہ منور ہ جیسی ریاست بنانے کی بات کر کے تمام انسانیت کی بھلائی کی ضمانت دیتے ہیں۔پی یو سی نے مذہب کے نام پرکسی شخص کو پریشان کرنے کی کوشش پر اپنا کردار ادا کیا ہے۔ اب بھتہ خوروں قبضہ گروپوں کا وقت جارہا اور محراب و منبر کا آ رہا ،چیف جسٹس صاحب پانامہ سے اقامہ تک بات چل رہی ہے۔علماء سے احتساب شروع کریں۔کسی مدرسے کوبیرونی غیر قانونی امداد نہیں ملتی۔وزیر داخلہ کو کئی بار کہا کہ کسی ایک مدرسہ کا بتاؤمگر خاموش ہیں۔یہ مسجد اقصیٰ کا معجزہ ہے کہ اللہ کی اذان خود ہی گونجی اور صیہونی پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوئے۔دو اڑھائی دن گزرے تو مغرب کے وقت اللہ کی طرف سے مسجد اقصیٰ سے اذان شروع ہو گئی جس پر یہودی حکومت پسا ہو ئی اقصیٰ سے اذان،نماز کوئی ختم نہیں ہو گی۔ایک ارب مسلمان زندہ ہیں اورالاقصیٰ میں تالے پڑے ہیں۔اب خالد بن ولید،صلاح الدین ایوبی نہیں آئیں گے،ان کا کردار اپنانا ہے ۔فرقہ واریت کی بنیاد پر لیبیاشام عراق کی طرح پاکستان میں کھیل کھیلنا چاہتی تھیں جسے علمائ، سیکورٹی فورسز، فوج اور عوام نے ناکام بنایا ہے۔یکم سے تیس اگست تک استحکام پاکستان منائیں گے ۔ افغانستان کے صدراشرف غنی لاہور میں ٹیوشن پڑھاتے رہے انہیں پاکستان کا احسان نہیں بھولنا چاہیے۔ ہم اب بھی ان کے میزبان ہیں۔میاں صاحب اور عمران کی منی ٹریل نہیں مل رہی یہ کیسے مغربی دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرسکتے ہیں۔آئین کے آرٹیکل 62/63 پر عمل ہوا تو اسمبلی میں چند لوگ رہ جائیں گے۔ چینلز کو علماء کو بھی بلانا چاہیے بے شک موازنہ کرلیں اب تو مولویوں کی ریٹنگ بھی کافی زیادہ آتی ہے۔ اب ٹیکس کو زکوٰة قرار دینے کا نیا فتنہ آرہا ہے۔ پاکستان کلمہ کی بنیاد پر بنا اور تینوں حرمین کی حفاظت امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا پاکستان علماء کونسل بھی آئندہ الیکشن میں میدان میںآئے گی ۔سب کے بچے قیمتی اثاثے ہیں مگراکثر سیاستدانوں کے بچے بیرون ملک ہیںنواز شریف جے آئی ٹی رپورٹ پر استعفیٰ دے دیتے اور سپریم کورٹ کا سامنا کرتے تو بے گناہی کی صورت میں انہیں دو کروڑ ووٹ زیادہ ملتے۔ انہوں نے کہا علماء کونسل شہروں سے دیہاتوں اور قصبوں میں بھی پہنچ رہی ہے۔ 10 اگست کو جامعہ عثمانیہ میں کانفرنس ہوگی.الاقصیٰ کے معاملے میں او آئی سی بے ہوش ہے آئندہ جمعہ یوم دعا منایا جائے گا۔یہ پی یوسی کی کامیابی ہے کہ بارہ دنوں میں دسویں کانفرنس ہے ۔مسجد اقصی کے تالے اور الیکٹرانک دروازے شاہ سلیمان کی کوششوں سے کھلے۔ اقوام متحدہ میں سعودی مندوب کا عزم بھرپور ہے ۔پی یو سی ایک بڑی اقصیٰ کانفرنس کرے گی۔بڑے سیاسی لیڈرپانامہ و منی ٹریل میں الجھے ہیں۔اگر انہوں نے اقصیٰ پر سٹینڈ نہ لیا تو عوام ووٹ دیتے وقت پوچھیں گہ کہ آپ کہاں تھے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان علماء کونسل اور جمعیت علماء اہلحدیث کے زیراہتمام گرویش ہوٹل میں ‘ تحفظ حرمین الشریفین والاقصیٰ کانفرنس’ میں کارکنوں کے اجتماع اور میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی ، کانفرنس کی صدارت پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کی جبکہ جمعیت علماء اہلحدیث کے رہنما مولانا غلام اللہ خان ،مولانا حنیف بھٹی ، چیئرمین انٹرنیشنل علماء بورڈعلامہ طاہر الحسن ،پی یو سی کے رہنما مولانا قاری محمد ادریس قاسمی ، طاہر گجر ، میاں محمد ارشاد ، مولانا حمزہ طاہر ، پاسٹر یعقوب خان ، پاسٹر بشیر خورشید ، مولانا حبیب الرحمن عابد ، مولانا عمر گجر ، مولانا طیب گورمانی، پیر حافظ نزاکت اللہ ، مفتی محمد عمران معاویہ ، حافظ زکریا قصوری ، ڈاکٹر عبد الرزاق ظہیر، محمد وقاص شیرازی، مولانا محمد فاروق ، مولانا سید فضل عباس کاظمی ، مولانا ساجد گجر، مولانا محمد احمد مکی، مولانا مظفر ، مولانا محمد اشفاق پتافی، قاری سلیم الرحمن ودیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہاریاستی اور گروہی دہشت گردی کے خلاف تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مشترکہ جدوجہد کرنی ہو گی ،بے گناہ انسانیت کو قتل کرنے والے انسانیت کے مجرم ہیں، کل ملک بھر کی مساجد میں انتہاء پسندی اور دہشت گردی کی مذمت کی جائے گی اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے دعائیں کی جائیں گی، بیت اللہ ، مسجد نبوی ۖ اور الاقصیٰ کے دشمن ہی پاکستان کے دشمن ہیں ، دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان پر مکمل عمل کیا جائے ، تمام مکاتب فکر دہشت گرد ی اور انتہاء پسندی کے خلاف افواج پاکستان اور ملک کے سلامتی کے اداروں کے ساتھ ہیں، اور دیگر نے کہا کہ اسلامی ممالک کے امن کو تباہ کرنے کی سازشیں کرنے والوں کے خلاف متحد ہو کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ، سانحہ پارا چنار کے بعد فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے میں ناکامی پر لاہور میں بے گناہ انسانوں کا قتل عام کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور سلامتی کا درس دیتا ہے ، دہشت گرد اسلام اور مسلمانوں کا نام استعمال کر کے اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سیاسی اور مذہبی قائدین کو امریکہ اور افغانستان کی طرف سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات کا مؤثر انداز میں جواب دینا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے فلسطین میں ہونے والے مظالم پر خاموشی اختیار کر کے مجرمانہ کردار ادا کیا ہے ، فلسطین کے مسئلہ پر پاکستان کا موقف اصولی ہے جسے کسی صورت تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حکومت عوام کو کسی بھی حال میں سکون سے جینے نہیں دے گی ایک مسئلے سے جان نہیں چھوٹتی دوسرا مسئلہ عوام کے لیے کھڑا ہوجاتا ہے حکومت اپنے کرتوت چھپانے کے لیے عوام کو مسائل میں الجھا کررکھنا چاہتے ہیں کبھی سی این جی کبھی لوڈشیٹنگ تو کبھی پیٹرول کا بحران پیدا ہوجاتا ہے حکومت جان بوجھ کر اس طرح کے اقدام لیتی ہ جس سے عوام کا دھیان ان مسائل پر لگ جائے اور قومی مسائل سے عوام کا دھیان ہٹ جائے لیکن کرپٹ حکمران فکر نہ کریں ان کو اڈیالہ جانے سے کوئی نہیں روک سکتا عادل ہائوس سے جاری کردہ بیان میںحلیم عادل شیخ نے کہا کہ آئل ٹینکرز کی ہڑتال سے نقصان عام آدمی کا ہورہا تھا معزز شہری پیٹرول کے حصول کے لیے لائینوں میں خوار ہورہے تھے حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے نہیں اپنے ذاتی مسائل سے غرض ہے عوام دیکھ لے ان حکمرانوں کوبرسوں گذر گئے عام پاکستانی کی زندگی نہیں بدل سکی اسی ماحول اور کرپٹ نظام کو ختم کرکے ایک نئے پاکستان کی جنگ عمران خان لڑرہے ہیں جس میں عام آدمی کو اس طرح لائینوں میں لگ کر دھکے نہیں کھانے پڑیں گے حکمرانوں نے ملک اور قوم کا وقار عالمی سطح پر گرانے میں کوئی قدر نہیں چھوڑی مگر عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ان چوروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی اور انہیں اصلیت دکھادی آج پاکستان کی قدر عمران خان کی وجہ سے بحال ہورہی ہے عوام کی طاقت سے اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی جس میں حقیقی انصاف کا نظام ہوگا ۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)امت مسلمہ کے مسائل کا اتحاد میں ہے۔ مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کے مسائل حل کیلئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ مسجد اقصیٰ میں نماز پر پابندی کیخلاف او،آئی،سی کا فوری اجلاس بلایا جائے۔ شام،عراق،فلسطین،کشمیر سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر عالمی دنیا کو مجرمانہ خاموشی ترک کرنا ہوگی۔لاہور بم دھماکہ ملک دشمن قوتوں کی کارروائی ہے۔پاکستان علماء کونسل دہشت گردی،انتہاپسندی کیخلاف حکومت ،پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔ پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر 28جولائی کو دہشت گردی ،انتہاپسندی کیخلاف جمعہ کے خطبات دئیے جائیں گے۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل فیصل آباد کے زیر اہتمام”تحفظ نظریہ پاکستان ” کے موضوع پر عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی۔ اجلاس سے علماء کونسل پنجاب کے صدر حافظ محمد امجد، ڈویژنل سرپرست مولانا محمد نواس،قاری عصمت اللہ ،مولانا عابد فاروقی،ضلعی صدر قاری اعظم فاروق،ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا نعیم طلحہ ،سٹی صدر مولانا ثاقب عزیز،قاری محمد عثمان،مولانا اسماعیل رحیمی،مولانا الطاف اللہ فاروقی،مولانا عامر اشرف، مولانا یاسر علوی،مولانا کرم داد حذیفی،مفتی احمد علی،حافظ محمد قاسم فاروقی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ علماء کونسل پنجاب کے صدر حافظ محمد امجد نے کہا کہ اسلام کے نام پر بے گناہ انسانیت کا خون بہانے والے دہشت گرد ہیں۔ دہشت گرد تنظیمیں اسلامی ممالک کی سلامتی و استحکام کیلئے خطرہ ہیں۔ پاکستان میں شام ،عراق جیسے حالات پیدا کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ پر صہیونیوں کے غاصبانہ قبضے اور نمازوں پر پابندی کیخلاف عالم اسلام کو متحد ہوکر آواز بلند کرنی چاہئے۔ مسجد اقصیٰ کی آزادی اور حرمین شریفین کی سلامتی واستحکام امت مسلمہ کو اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے۔ دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے مسلمانوں کے مقدس مقامات کے امن سے کھیلنے کی دھمکیاں ناقابل برداشت ہیں۔ پاکستان علماء کونسل ڈویژن فیصل آباد کے سرپرست مولانا محمد نواس نے کہا کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ دہشت گردی ،انتہاپسندی کیخلاف پاکستانی قوم متحد ہے۔دہشتگردوں اور انتہاپسندوں کے غلط نظریات اور باطل سوچ کو شکست دینے کیلئے علماء کو میدان میں آنا ہوگا۔ دہشت گرد انسانیت دشمنی کی تمام حدیں عبور کرچکے ہیں۔ دہشت گرد ی کو ختم کئے بغیر معاشرے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ ڈویژنل صدر قاری عصمت اللہ نے کہا کہ بھارت پاکستان کے اندرونی حالات سے فائدہ اٹھاکر تخریب کاری اور دہشت گردی کی آگ بھڑکا رہا ہے۔بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزی اور بم دھماکوں میں بے گناہوں کا خون بہانا وطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں کا حصہ ہے۔ مولانا عابد فاروقی ،قاری محمد اعظم فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان میں بد امنی پھیلانا چاہتی ہیں۔دہشت گردی ، انتہاپسندی کا متحد ہوکر مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔اجلاس میںلاہور بم دھماکہ کے شہداء کے ورثاء کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔
۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیرمین ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے انتہا پسندی کی نرسریوں کو بند کرنا ہوگا۔دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں،جو کسی مذہب و مسلک کی نمائندگی نہیں کرتے۔ معاشرے سے فرقہ وارانہ عصبیتوں کو کم کرنا چاہیے۔ بقائے باہمی اور اختلاف رائے برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ ہوناضروری ہے۔ دہشت گردی فرقہ واریت یا جہادی رجحان نہیں، سازش کے تحت کرائے کے لوگ اسلام کو بدنام اور ملکی عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے کررہے ہیں۔ فیروز پور روڈ پر ہونے والے دھماکے کو سی پیک اور پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی اہمیت کے تناظر میں دیکھنا چاہیے۔ معاشی طور پر ایک مضبوط پاکستان دشمن کی نظروں میں کھٹکتا ہے۔ ان راستوں کو بند کرنا ہوگا، جن سے تخریب کاری کے مواقع اور دہشت گرد پیدا ہوتے ہیں۔وہ مرکزی دفتر میں سیکرٹری جنر ل حافظ ممتاز حسین سے گفتگو کررہے تھے ۔ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ بہادر افواج پاکستان نے دہشت گردوں کا قلع قمع کردیا تھا توفیروز پور روڈ کا سانحہ کیسے رونما ہوگیا؟ سہولت کار کون تھے؟ سب قوم کے سامنے حقائق لائے جانے چاہیں۔اداروں کے درمیان تکنیکی بنیادوں پر روابط بھی بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرنے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے میں مدد دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام کا دہشت گردی سے تعلق جوڑنے والے عقل کے اندھے اور تعلیمات قرآن سے خائف لوگ ہیں۔ جنہیں ان کے حال پر چھوڑ دینا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔