واشنگٹن (جیوڈیسک) پینٹاگان کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل داغا ہے۔ ہم اس کا جائزہ لے رہے ہیں، اور بہت جلد مزید معلومات میسر ہو گی‘‘
پینٹاگان نے بتایا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک اور بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا، جو محض گذشتہ چند ہی ہفتوں کے دوران دوسرا تجربہ ہے۔
پینٹاگان کے ترجمان، بحریہ کے کپتان جیف ڈیوس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل داغا ہے‘‘۔
ترجمان نے کہا کہ ’’ہم اس کا جائزہ لے رہے ہیں، اور بہت جلد مزید معلومات میسر ہو گی‘‘۔
ڈیوس نے کہا کہ ایسٹرن وقت کے مطابق، یہ میزائل 10:45 منٹ پر داغا گیا۔
جاپان کے وزیر اعظم شِنزو آبے نے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ یہ میزائل جاپان کے مخصوص معاشی علاقے پر گرا ہو۔ تجربے کا مناسب جواب دینے کی غرض سے جاپانی اہل کاروں کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔