لندن برطانیہ (تیمور لون) ریاست جموں کشمیر کے عوام گزشتہ ستر سالوں سے اپنے وطن کی آزادی خودمختاری کی آواز بلند کر رہے ہیں جموں کشمیر پر قابض بیرونی قوتیں کشمیر میں اٹھنے والی آزادی کی پرامن آواز کو ظلم اور جبر کی چکی میں دبا کر اپنے جبری قبضہ کو طوالت دے رہے ہیں ۰بین القوامی طاقتیں کشمیریوں کو اس ظلم اور جبر سے نجات دلانے کے بجائے کشمیر پر قابض جبری قابضین کو قانونی تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔
بین القوامی طاقتیں اپنے تجارتی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے کشمیریوں پر مسلط غلامی کو طوالت دینے میں اپنا غیر قانونی اور غیر اخلاقی کردار ادا کر رہے ہیں۰ جموں کشمیر کو ہندوستان اور پاکستان نے گزشتہ ستر سالوں سے تقسیم کر کے جبری قبضہ کر رکھا ہے ۰دونوں ممالک ستر سالوں سے بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں ملوث ہیں ۔ عالمی طاقتوں سے لبریشن فرنٹ اپیل کرتا ہے کہ جموں کشمیر سے قابض افواج کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کے بجائے ور ان کے انخلاء کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
ان خیالات کاُاظہار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ زون کے ترجمان شکیل مرزا کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کیا گیا ۔ ترجمان لبریشن فرنٹ برطانیہ زون شکیل مرزا نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر میں لاکھوں کی تعداد میں ہندوستان اور پاکستان کی افواج اسلحہ بارود کے ساتھ موجود ہیں کشمیر کے عوام اسلحہ بارود کے سائے میں اپنی زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں۔
قابض افواج کشمیریوں کی نسل کشی گزشتہ ستر سالوں سے کرنے میں مصروف ہے ۰جموں کشمیر میں کالے قوانین کا راج ہے وہاں جب کشمیر کے عوام اپنے بنیادی حقوق کی آواز بلند کرتے ہیں تو ان کے گھروں کو آگ لگا دی جاتی نوجوانوں کو عقوبت خانوں کی زینت بنایا جاتا ہے کرفیو لگا کر ان کی زندگیاں اجیرن بنا دی جاتی ہیں اور جب کشمیر کے عوام ان کالے قوانین کے خلاف گھروں سے باہر نکل کر پر امن احتجاج کرتے ہیں تو ان پر گولیاں برسائی جاتی ہیں عورتوں کی عصمت دری کی جاتی ہے کشمیر کی نئی نسل کو تعلیم سے محروم رکھنے کے لیے سکول مسمار کیے جاتے خوف کا ماحول پیدا کرکے جموں کشمیر میں مذہبی رسومات پر پابندیاں عائد کی جاتی ہیں۔
ترجمان لبریشن فرنٹ برطانیہ زون شکیل مرزا نے بیان میں مزید کہا کہ کشمیر میں زندگی کے معملات معطل ہیں ۰کشمیریوں کی معاشی حالت تباہ کر دی گئی ہے ۰جموں کشمیر کے وسائل کو ہندوستان اور پاکستان گزشتہ ستر سالوں سے بے دردی سے لوٹ رہے ہیں ۰جموں کشمیر کے وسائل کو لوٹنے کے تسلسل کو جاری رکھنے کے لیے آئے روز سیز فائر لائن پر دونوں ممالک کی افواج نے کشمیر کو میدان جنگ بنا رکھا ہے۔
۰لبریشن فرنٹ عالمی اداروں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ ریاست جموں کشمیر کی وحدت کشمیریوں کی علیحدہ شناخت اور ان کی آزادی خود مختاری کے لیے اپنا موثر کردار ادا کریں ۰ہندوستان اور پاکستان کو مجبور کیا کیا جائے کہ دونوں ممالک ریاست جموں کشمیر سے اپنی افواج کے انخلاء اور رائے شماری کا ٹائم فریم دیں جس کا ان دو ممالک نے دنیا کے سامنے وعدہ کیا ھوا ہے۰جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ زون آئندہ آنے والے دنوں میں اپنی سفارتی اور سیاسی سرگرمیوں کو مزید تیز کرے گا۔