پنجگور (جیوڈیسک) پاک ایران سرحد پر واقع شہر پنجگور کے علاقے پروم میں ہونے والا دھماکہ چار افراد کی جانیں لے گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق، دھماکہ بارودی مواد کے پھٹنے کے باعث ہوا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد چرواہے تھے۔
حادثے کے بعد سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا ہے جبکہ جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔