پیرمحل (نامہ نگار) نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کی بکریاں چوری کر کے لے گئے تفصیل کے مطابق لوئر کالونی پیرمحل کے رہائشی محمد یعقوب ولد عبدالرحمن گھر کے سامنے باندھی پانچ جانور جن میں تین بکرے دو بکریاں مالیت دو لاکھ روپے نامعلوم چور کیری ڈبہ میں ڈال کر چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی
پیرمحل ( نامہ نگار )شہیدذوالفقارعلی بھٹونے ڈرائنگ روم کی سیاست کاخاتمہ کیا قومی سیاسی معاملات کوبراہ راست عام آدمی کی امانت بنادیا انشاء اللہ بلاول بھٹو زرداری آئندہ الیکشن میں قوم کو پانامہ اور اقامہ زدہ سیاستدانوں سے نجات دلا کر وطن عزیز پاکستان کو تعمیر و ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کریں گے. ان خیالات کا اظہار رانا محمد جمیل سٹی صدر پاکستان پیپلزپارٹی ، شیخ محمد اکرم تحصیل صدر ، میاں حسین فراز ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری نے مشترکہ بیان میں کیا رانا محمد جمیل سٹی صدر پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ اب پاکستان کو ضعیف اور کرپٹ سیاستدانوں سے چلانے کی ہرگزگنجائش نہیں جبکہ اب پوری غیور عوام کی نظریں نوجوان قیادت بلاول بھٹو زرداری پر مرکوز ہیں. شیخ محمد اکرم تحصیل صدر نے کہاکہ. حالات سوفیصدپی پی پی کے حق میں جارہے ہیں پنجاب میں بھی پی پی پی جیتے گی میثاق جمہوریت بھی نوازشریف کے پی پی پی کے خلاف سازشوں میموگیٹ سکینڈل میں مدعی بننے سے نہ روک سکا آج پاکستان پیپلز پارٹی نے سرسے ہاتھ اٹھایاتو ن لیگ کا دھڑن تختہ ہوگیا اس ثابت ہوتاہے کہ مستقبل پی پی پی کاہے میاں حسین فراز ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری کہاکہ نوازشریف کی تاریخ بے وفائیوں کی تاریخ ہیں نوازشریف عوام دشمن تھے ورنہ تیس سال میں قوم کوغیرسیاسی بااختیار ،باوقارپولیس،سستاانصاف اور غیرجانبدار،ذہین معاملہ فہم انتظامیہ دیتے اس کی بجائے پنجاب کے کونے کونے میں رسہ گیروں ،قبضہ گروپ اوربدمعاشوں کواختیار دیکرعوام کی زندگی اجیرن کردی ہے اعلی عدلیہ نے نوازشریف کونہیں کرپشن کے منظم رحجانات کوتاحیات کے لئے نااہل قراردیکر عوام کے دل جیت لئے ہیں انہوں نے کہاکہ فخرایشیاء ‘قائدعوام شہیدذوالفقارعلی بھٹو نے ایوبی آمریت سے پیداہونے والی گھٹن ‘مظالم ‘ناانصافیوں کے ردعمل میں پیداہونے والی خانہ جنگی اور خونی انقلاب کاراستہ اپنے عزم اوربصیرت سے روک دیا یہ قائدعوام کی بصیرت اورقربانیوں کاثمر ہے کہ آج پاکستان لبرل’ روشن خیال’ اورایٹمی قوت ہے اب بھی ملک کامستقبل بھٹوازم سے ہی وابستہ ہے مخالفین لاکھ ڈرامے کرلیں آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو زرداری کی ولولہ انگیز قیادت ہی پاکستان کی خوشحالی انصاف اورامن کی منزل تک لے جائیگی۔
پیرمحل ( نامہ نگار )ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس کی عدم توجہی ضلع بھر میں پٹرولیم ایکٹ پامال ضلع بھر میں جگہ جگہ پٹرول کی غیر قانونی فروخت عروج پر ناقص اور غیر معیاری پٹرول کی کھلے عام فروخت سے شہریوں کی لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں ناکارہ تفصیل کے مطابق ضلع بھر میں ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس کی لاپرواہی اور غفلت سے گلی گلی محلہ کی دکانوں پر سرعام پٹرول اور ڈیزل کی فروخت کی جارہی ہے جس میں مجوزہ قیمت سے فی لیٹر پانچ روپے زائد وصول کرنے سمیت کم مقدار میں پٹرول دیا جارہاہے پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی انتہا پر ہونے کے باعث پٹرول پمپ مالکان نے پٹرول پلاسٹک کی بوتلوں میں کم مقدار میں بھر کر رکھنا شروع کردیا اور بجلی کی بندش کو جوازبنایاجاتا ہے حالانکہ پلاسٹک کی بوتلیں کسی بھی وقت کوئی بڑے سانحہ کا باعث بن سکتی ہے پٹرول کی زائد نرخوں پر فروخت کے ساتھ کم مقدار دینے پر صارفین کو لاکھوں روپے نقصان ہونے کے ساتھ ناقص اور غیر معیاری پٹرول کی فروخت سے لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں ناکارہ ہورہی ہے سماجی فلاحی حلقوںنے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا فی الفور ضلع بھرمیں ناقص اور غیرمعیاری پٹرول کی فروخت بند کروانے سمیت مقررہ نرخوں سے زائد رقم لینے کے باوجود کم مقدار میں پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے
پیرمحل ( نامہ نگار ) ضلع بھر میں وسیع وعریض پیرمحل کا جنرل بس اسٹینڈ انتظامیہ کی غفلت کا شکار ٹوٹی پھوٹی سڑکیں خستہ حال مسافر خانے نکاسی آب کا سسٹم نہ ہونے کے باعث لاری اڈانہر کا منظر پیش کرنے لگا بااثر اے سی بس مالکان نے لاری اڈاکے باہر متبادل اڈا بنا کر سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے ماہانہ نقصان پہنچانا شروع کردیا تفصیل کے مطابق پنجاب بھر کے بس اسٹینڈ پر ایک روٹ کوآنے جانے کے لیے صرف ایک ایک بیسمنٹ الاٹ ہوتا ہے مگر پیرمحل جنر ل بس اسٹینڈ میں بااثر افراد جن کے پاس مسافر گاڑیاں بھی نہ ہے انتظامیہ کی ملی بھگت سے درجنوں بیس منٹ الاٹ کررکھے ہے جن میں ایک ایک روٹ پر جانے کے لیے پانچ سے چھ چھ تک بیس منٹ مخصوص ہونے کے باعث کئی روٹوں پر گاڑی مالکان لڑائی جھگڑوں کے باعث عدم تحفظ کا شکار ہے انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کے لیے لیٹرینیں تک نایاب ہے جبکہ عرصہ دراز سے لاری اڈا کے اندر کسی قسم کا کام نہ ہونے کے باعث سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئی مین رجانہ روڈ سڑک کی تعمیر کے باعث بارش کے پانی کا نکاس نہ ہونے کے باعث لاری اڈا نہر کا منظرپیش کرنے لگتا ہے گندے پانی کے باعث لاری اڈا پیرمحل کے دکاندار سخت مشکلات کا شکا رہے حالانکہ دکانداروںنے بلدیہ پیرمحل سے ہزاروں روپے ماہانہ کرایہ پر دکانیں حاصل کررکھی ہے جبکہ دکانیں بارش کے باعث ٹپکنے سے کسی بھی وقت سانحہ کا خدشہ ہے سیاسی سماجی حلقوںنے چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل ، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ا صلاح احوال کامطالبہ کیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) محکمہ صحت اور تحصیل و ضلعی ایڈمنسٹریشن انتظامیہ کی غفلت یا لاپرواہی گندے پانی سے افزائش شدہ سبزیوں کی ضلع بھر کی منڈیوں میں فروخت جاری تفصیل کے مطابق ہیپاٹائٹس او رسرطان کینسر اور دیگر موذی امراض کا باعث بننے والا گندہ پانی جس میں پیرمحل اور کمالیہ شامل ہے دونوں تحصیلوں کے گندے پانی کی افزائش سے سبزیاں جن میں گوبھی پالک شلجم اور مولیاں وغیرہ شامل ہے کاشت کرکے اسی گندے پانی سے دھوکر عام منڈیوں میں سپلائی کی جارہی ہے حکومت سندھ نے ایسی سبزیوں کے مضرصحت اثرات کے پیش نظر گندے پانی کی افرائش شدہ سبزیوں کو تلف کروادیا مگر پنجاب حکومت کے واضح احکامات کے باوجود پیرمحل سمیت پنجاب کے اکثر شہروں میںگندے پانی سے سبزیاں اگائی جارہی ہے ان سبزیوں میں پائی جانے والی سنڈیوں کو تلف کرنے کے لیے گوبھی کو اتارکر بالٹی میں سپرے ڈال کر سپرے زدہ گوبھی اسی طرح شہریوں کو سپلائی کی جارہی ہے جس سے نہ صرف شہری زہریلی سپرے زدہ سبزیاں استعمال کرتے ہیں بلکہ گندے پانی سے افزائش شدہ سبزیاں استعمال کرنے سے شہری ہیپاٹائٹس او رسرطان کینسر اور دیگر موذی امراض کا باعث بن رہے ہیں تمام تر موذی اثرات کے واضح ہونے کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی مجاز اتھارٹی کی خاموشی محکمانہ غفلت کا منہ بولتاثبوت ہے حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور گندے پانی سے افزائش سبزیوں کی فروخت اور بوائی پر پابندی عائد کی جائے تاکہ شہری ہیپاٹائٹس او رسرطان کینسر اور دیگر موذی امراض کا باعث بننے سے بچ سکیں محکمہ صحت اور بلدیہ کے افسران کا کہنا ہے جب بھی کوئی شکایت ملتی ہے ہم کاروائی کرتے ہیں کوئی قانون نہ ہونے کے باعث شہریوں کے جان مال کے دشمن قانون کے شکنجے سے بچ جاتے ہیں ٹھیکیدار وں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے ہمیں گندے پانی کا ٹھیکہ دیا جاتا ہے اگر گندہ پانی مضر صحت ہے تو پھر لاکھوں روپے کا ٹھیکہ کیوں دیتے ہیں ؟ ہم نے گندہ پانی سبزی وغیرہ کو لگاناہوتا ہے جس کے لگانے سے کھاد نہیں ڈالنی پڑتی ۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) قوم بحران دربحران میں جکڑی جارہی ہے جمہوریت کے نام پر ایک دوسرے کو پریشان کرنے اور کردار کشی کرنے کی پالیستی تمام سیاسی پارٹیاں ختم کردیں کسی بھی ناپسندیدہ صورتحال کے منفی اثرات ملک اور قوم کو بھگتنے ہونگے عدلیہ اور میڈیا حکومت کی راہنمائی کے لیے بہترین رول ادا کررہے ہیں مگر حکمران اپنی اصلاح کی بجائے اپنی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک کو زبردست معاشی بحران میں مبتلا کیے ہوئے ہے ان خیالات کا اظہار سردار خان شوکت علی بلوچ امیدوار صوبائی اسمبلی نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا احتسابی سلسلہ دراز کرکے ہر شعبہ کو کرپشن فری بنایا جائے سیاستدانوں کا ہی نہیں منصفوں ‘ محافظوں ‘ صحافیوں’ تاجروں اور بیورو کریسی کا بھی احتساب کیا جائے آمدنی و اثاثوں میں تفریق کا شکار ہرفرد کو حکومت و سرکاری ملازمت کیلئے نااہل قرار دیا جائے! عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نہ صرف احتساب کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے حکومت میں شامل تمام وزراء و مشیروں تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی و سینیٹ اور تمام سیاستدانوں کے اثاثہ جات و آمدنی کی تحقیقات کراتے ہوئے ان کا بھی احتساب کیا جائے بلکہ سیاسی شعبے کے ساتھ انصاف ‘ احتساب ‘ قانون ‘ دفاع ‘ تحفظ ‘ تعلیم ‘ صحت اور انتظام سمیت تمام اداروں کے سربراہان و افسران کو بھی احتساب کی کسوٹی گزار کر کرپٹ اور عوام دشمن عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے تاکہ کرپشن فری پاکستان کے جس عوامی خواب کی تعبیر کی بنیاد عدلیہ نے رکھی ہے اس پر عالیشان و پرشکوہ اور مستحکم و مضبوط عمارت تعمیر ہوسکے ۔