بدین (عمران عباس) ضلع بدین کے شہر ٹنڈوباگو میں سنگدل باپ نے اپنی آٹھ سالا بچی کو ایک لاکھ روپے میں زمیندار کو بیچ دیا، پولیس نے کاروائی کرکے بچی کو بازیاب کرالیا ، زمیندار فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ بچی کے والد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ٹنڈوباگو کے نواحی گاؤں میں سنگدل باپ نے اپنی آٹھ سالہ بچی نازیہ کو ایک لاکھ روپے میں زمیندار حاجی علی مراد چانڈیو کو فروخت کر دیا، پولیس نے والدہ سومری ماچھی کی فریاد پر گاؤں حاجی رمضان چانڈیو پر چھاپا مارکر آٹھ سالا بچی کو بازیاب کرالیا ہے یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب بچی کے والد آچار ماچھی نےاپنی آٹھ سالہ بیٹی نازیہ کو زمیندار علی مراد چانڈیو کو ایک لاکھ روپوں کے عیوض فروخت کیا تھا ، آج صبح نازیہ کی ماں اپنےبھائی ھاشم ماچھی کے ساتھ بیٹی کی جدائی برداشت نا کرکے پریس کلب ٹنڈو باگو پہنچی تھی جہاں پر اس نے یہ واقعہ میڈیا کو بتایا جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرکے بچی کوبازیاب کرایا ہے۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بدین (عمران عباس)موسم گرما کی چھٹیاں آج ختم ہوجائیں گی اور کل سے طلبات اسکول بھی جائیں گے پر ضلع بدین کے تعلیمی اداروں میں موجود بارشوں کا پانی ختم نہیں ہو پایا ہے، ضلع بھر کے تین سو سے زائد ایسے اسکول اور کالیجز ہیں جہاں پر پانی اب بھی موجود ہے جس کے باعث طلبات کو شدید مشکلات سے دو چار ہونا پڑ ے گا،گرمیوں کی چھٹیاں تو ختم ہوگئیں پر ضلع بدین کے تین سو سے زائد تعلیمی اداروں کے اندر بارشوں کا پانی ابھی بھی موجودہے، ضلعی اور میونسپل انتظامیہ کی عدم دل چسپی کے باعث بچے اسی پانی کے اندر سے ہوکر اسکول پہنچیں گےجس کے باعث والدین شدید پریشان دکھائی دیتے ہیں ، کئی دنوں سے موجود گندا پانی اب زہریلا بن چکا ہے جو بچوں کے جسم کو چھوتے ہی اپنے اثرات دکھانا شروع کردیگا جس کے باعث طلبات میں جلد کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ ملیریا، چکن گونیا اور دیگر بیماریاں بھی جنم لے لیں گی،پریشان طلبات اور ان کے والدین نے محکمہ بلدیات ، ضلعی انتظامیہ اور اسکول انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جلد سے جلد بارش کے پانی کا اخرا ج کرکے ان کے اندر موجود بے چینی کو ختم کیا جائے،عمران عباس 24 نیوز بدین۔۔۔