کوٹلہ ارب علی خان : جب بھی جمہوریت سے منہ موڑا گیا کانٹوں کی فصل پروان چڑھی وقت نے ثابت کر دیا کہ پاکستان اور جمہوریت لازم و ملزوم ہیں نئے منتخب ہونے والے قائد ایوان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں الیکشن 2013 میں کامیابی کے بعد روشن پاکستان کی بنیاد رکھی گئی مہنگائی، لوڈشیڈنگ ، بد امنی اور غربت جیسے مسائل میں گھرے ہوئے پاکستان کو میاں محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کی مدبرانہ پالیسیوں نے ترقی پذیر ممالک کی صف میں کھڑا کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار سالار قافلہ چوہدری عابد رضا ممبر قومی اسمبلی نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے مزید کہا کہ اختلاف اتفاق جو بھی ہو ملک پاکستان کی بہتری کیلئے ہونا چاہیے پاکستان میں موجود سیاسی جماعتوں کو ٹانگیں کھینچنے کی بجائے مل بیٹھ کر ایجنڈا بنانا چاہیے تا کہ ملک پاکستان ترقی کی منازل طے کر سکے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے میاں نواز شریف کے مدبرانہ فیصلے قومی سوچ کی عکاسی اور محب الوطنی کا ثبوت تھے میاںمحمد نواز شریف نے اقتدار میں آ کر ملکی حالات بہتر کرنے کیلئے عظیم اقدامات اٹھائے تھے انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے بعد بھی نئے منتخب ہونے والے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی منجھے ہوئے سیاستدان ہیں یقینا وہ بھی مسلم لیگ ن کے منشور کی عین مطابق ملک پاکستان کی بہتری کیلئے اقدامات کریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوٹلہ ارب علی خان : ایم این اے چوہدری عابد رضا ناروے کا نجی دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ائیر پورٹ پر دوست احباب نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا قومی اسمبلی میں قائد ایوان کیلئے ہونے والی ووٹنگ میں حصہ لینے کے بعد ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ پہنچ گئے جہاں وہ عوامی مسائل سنیں گے۔