کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) پاکستان کے سیاست دانوں نے دنیا میں ملک کا امیج خراب کر رکھا ہے۔ آئے روز سپریم کورٹ یا پھر ٹی وی چینلوں پر بیٹھ کر ٹاک شو میں ایک دوسرے کی ذاتیات پر کیچڑ اچھال کر اپنے آپ کو بہت بڑا لیڈر سمجھ رہے ہیں مگر وہ یہ نہیں جانتے کہ دوسرے ممالک میں ہماری اور ہمارے ملک کی بدنامی ہو رہی ہے۔ اس پر چیف جسٹس کو از خود نوٹس لے کر سخت قانونی کاروائی کرنی چاہیے اور اسمبلی ممبر کی رکنیت کو ختم کر کے اس کے خلاف ایف آئی آر کا بھی اندارج ہو نا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار سماجی ورکر نوجوان صحافی محمد نعیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا۔ انہوں نے کہا کہ اب تو ہر روز کا کام ہو گیا ہے کہ عدالتوں کے باہر اور ٹی وی ٹاک شو میں ذاتیات پر کیچڑ اچھا لا جا رہا ہو جو کہ اچھی روایت نہیں۔ سیاست دان کوئی بھی ہو کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھتا ہو اس کو ہرگز اجازت نہیں ہونی چاہیئے کہ وہ کسی کی بھی ذاتیات پر کیچڑ اچھالے۔ اس حوالہ سے میں چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کوئی ایسا قانون بنائیں کہ خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لا کر ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے اور اگر کوئی سیاسی پارٹی کا اسمبلی ممبر کسی پر کیچڑ اچھالے اس کی اسمبلی رکنیت کو ختم کر دیا جائے اور قانونی کاروائی بھی کی جائے کیونکہ اس سے پوری دنیا میں ہمارے ملک کا وقار خراب ہو رہا ہے اور پاکستانیوں کو عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔ اس پر جلد از جلد کوئی قانون اسمبلی سے پاس کروا کر نافذ العمل کیا جائے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر عطائیت کے خلاف کاروائی جاری ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ چوہدری خالد محمود کی ہدایت پر تحصیلدار رائو ظفر اقبال اور ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر کاشف ندیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نواحی گائوں موضع گلے کے بگھیلے میں عطائی ڈاکٹر سجاد بگھیلا کے کلینک پر چھاپہ مار ا اور کسی قسم کی رجسٹریشن نہ ہونے پر مذکورہ کلینک کو سیل کر کے چالان ہیلتھ کئیر کو بھجوا دیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) کمالیہ شوگر مل فیڈر پہ رات گئے نامعلوم چوروں نے کنڈکٹر اتار لیا۔ واپڈا کی ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر چوری کو ناکام بنا دیا اور کنڈکٹر قبضے میں لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم چوروں نے شوگر مل فیڈر پہ رات گئے کنڈکٹر اتار لیا جبکہ واپڈا کی ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر چوری کو ناکام بنا دیا اور کنڈکٹر قبضے میں لے لیا۔ واپڈا ٹیم کی سر پرستی ایس ڈی او رورل کمالیہ ہارون یٰسین کر رہے تھے چئیرمین عقیل شاہ اور لائن سپرنٹنڈنٹ محمد ندیم بھی ہمراہ تھے ای ڈی او یٰسین نے نامعلوم چوروں کے خلاف درخواست پولیس کو دے دی ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے رہنما ء اشرف جان سندھو مسیح نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مسلم لیگ( ن )پاکستانی عوام کے دلوں میں بستے ہیں ان کی سیاست ختم ہونے کے دعوے کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ( ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی نااہلی سے ملکی معیشت کا پہیہ رک گیا۔ اپوزیشن جماعتوں سے پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہوئی۔ عدلیہ کا فیصلہ سمجھ سے بالا تر ہے۔اقلیتی برادری نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔