گجرات (مہک چودھری سے) یونیورسٹی آف گجرات کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے طالبعلم حافظ عمر ایک حادثے میں بس سے گرکر جاں بحق ہوگئے۔یونیورسٹی انتظامیہ رجسٹرار ڈاکٹر طاہر عقیل کی قیادت میں فوری طور ہسپتال پہنچی اور اہل خانہ کو پُرسہ دیا ۔ ورثاء نے کوئی بھی قانونی کاروائی کرنے سے گریز کیا۔تاہم یونیورسٹی آف گجرات کی انتظامیہ نے اپنی مدعیت میں بس ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کے ساتھ ڈرائیور اور بس کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
مرحوم کی میت کو لے کر ڈائریکٹر ایس ایس سی محمد یعقوب اور دیگر آفیشلز گوجرانوالہ پہنچے اور میت ان کے حوالے کر دی۔ ڈائریکٹر سکیورٹی میجر عمر یونس اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ عمر وڑائچ تدفین کے معاملات میں ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے لیے مرحوم کے گھر پہنچ گئے۔یونیورسٹی آف گجرات کے طلبہ وطالبات نے مرحوم حافظ عمر کے لیے دعائے مغفرت کی۔اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پسماندگان کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔آمین