کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین ‘ گجراتی سرکار امیر علی سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ و یر کو اشکوں ‘ آہوں اور سسکیوں میں سخی حسن کے اسماعیلی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ ان کی تدفین میں مقتدر و اعلیٰ حکومتی عہدیداران کے علاوہ محب وطن روشن پاکستان پارٹی ‘ گجراتی قومی موومنٹ ‘ پاکستان سولنگی اتحاد‘پاکستان راجونی اتحاد‘جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن‘ کاٹھیاواڑ سپریم کونسل ‘ دی آل میمن جنرل جماعت ‘سایانی ویلفیئرایسوسی ایشن ‘ نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فا ¶نڈیشن و دیگرسیاسی ‘ سماجی ‘ صحافتی وعوامی تنظیموں کی قیادتوں‘رہنما ¶ںو کارکنوں اور جونا گڑھ و کاٹھیاواڑ سے تعلق رکھنے والی میمن ‘ کچھی ‘ گجراتی‘ سندھی ‘ بوہری ‘ اسماعیلی ‘ بلوچ ‘ پٹھان ‘ ترک ‘ عربو دیگر برادریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
گجراتی سرکار امیر پٹی کے جنازے و تدفین میں رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے ہر فرد اشکبار و افسردہ دکھائی دیا ۔ لوگوں نے میڈیا نمائندگان سے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ مرحوم نے اپنی زندگی انسانیت کی خدمت اور پاکستان میں سیاسی ‘ سماجی ‘ معاشی ‘ معاشرتی استحکام اور اعلیٰ تہذیبی اقدار کے فروغ کیلئے وقف کررکھی تھی اور ان کے انتقال سے ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے ہر فرد یتیم و بے سہارا ہوگیا ہے ‘ ہر سو تاریکی و اداسی چھائی ہوئی ہے۔ لوگوں نے اشک رواں کیساتھ میڈیا نمائندگان کو بتایاکہ کہ یوںلگتا ہے جیسے وہ ایک شخص سارے شہر کو ویران کرگیا ہے۔