وڈھ (صابر مینگل) تحصیل وڈھ کے علاقہ دراکھالہ تلار ماس کے مختلف کلیوں مچھ اسٹاپ، کلی عبدالغفور اور کلی بہادر خان عمرانی میں گیسٹرو کی وبائی بیماری پھیلنے سے درجنوں لوگ شدید متاثر ایک جان بحق۔مقامی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سیف الرحمٰن مینگل اپنے ٹیم کے ہمراہ گزشتہ دو روز سے متاثرہ علاقے میں موجود ہیں اور بیماری کو کنٹرول کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کررہے ہیں لیکن دوائیوں کی شدید قلت ہے اس کے وجہ بیماری کو کنٹر ول کرنے میں مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز متاثرہ علاقے میں موجود بیسک ہیلتھ یونٹ دراکھالہ کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹرسیف الرحمٰن مینگل نے صحافیوں کو مرض کے پھیلنے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اب تک65مریضوں کا علاج کرچکے ہیں لیکن مزید بیماری کو کنٹرول کر نے کیلئے دوائیوں کی اشد ضرور ت ہے جبکہ ان کے پاس بیسک ہیلتھ یونٹ دراکھالہ کے اسٹاک میں جو میڈیشن دسیتاب تھیں وہ انہوں نے استعمال کئے ہیں اب مزید دوائی نہیں ہے بیماری کے پھیلنے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گیسٹروں کی بیماری ویسے خراب پانی کے استعمال سے پھیلتے ہیں لیکن یہ لوگ مختلف ٹیوب ویلوں کے پانی استعمال کرتے ہیں اس وجہ سے فوری طور پر بیماری کی تشخیص نہیں ہوسکی ہے کیونکہ ٹیوب ویل کا پانی کافی گہرائی سے آتا ہے اور صاف وشفاف ہوتا ہے۔ ان کے مطابق بیماری کو مکمل کنٹرول میں لانے کے لئے دوائی کی اشد ضرورت ہے جو اب ان کے پاس ختم ہوچکے ہیں۔
دریں اثنا ء ایف سی وڈھ کے لیفٹیننٹ کرنل فضل رسول قادری نے خصوصی طور پر اپنے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم متاثرہ علاقے میں بھیجدیا جو علاقے میں جاکر مریضوں کو چیک اپ کرکے ان کا اور علاج معالجہ کیا ۔علاوہ ازیں بلوچستان نیشنل پارٹی وڈھ کے صدر مجاہد عمرانی گزشتہ دو روز سے متاثرہ علاقے میں موجو د ہیں اور لمحہ بہ لمحہ علاقے میںصورتحال ڈاکٹروں انتظامیہ کو آگاہ کررہے ہیں لوگوںنے سیکرٹر ی ہیلتھ بلوچستا ن سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر متاثرہ علاقے میں ڈایکٹروں کی مزید ٹیمیں بھیجیں اور جو دوائیوں کی قلت ہے اس پر توجہ دیں۔