بدین کی خبریں 3/8/2017

Badin

Badin

بدین (عمران عباس)آپکا پاپولیشن بدین کے ملازمین نے اکاؤنٹنٹ افسر کے تبادلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیااور دفاتر کی تالابندی کا بھی اعلان کردیا، بدین میں آپکا پاپولیشن ملازمین کی جانب سے پاپولیشن دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیاگیا جبکہ ملازمین کی جانب سے دفاتر کی تالابندی کا بھی اعلان کردیا گیا ہے، اس موقع پر آپکا صدر شاداب ملاح، جنرل سیکریٹری حسینہ اور دیگر ملازمین کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل سیکریٹری کی پوسٹ پر قابض عامر وحید نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرکے سینئر ملازمین کی پوسٹوں پر گریڈ پانچ اور چھوٹی گریڈ کے ملازمین کی پوسٹوں پر سینئر افسران کی تعناتی کی ہے ، مظاہرین نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ خیرپور کے اکاؤنٹنٹ سے پانچ لاکھ روپے رشوت لیکر اس کو بدین میں سینئر اکاؤنٹنٹ آفتاب ملاح کی اسامی پر تعینات کردیا ہے جبکہ سندھ بھرکے آٹھ سے زائد اضلاع میں اسامہ خالی بھی تھی لیکن یہاں سے آفتاب کا تبادلہ کردیا گیا ، انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ چیف جسٹس سندھ، مسنٹر پاپولیشن اور سیکریٹری پاپولیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ بدین کے مقامی افسر آفتاب ملاح کا تبادلہ فوری طور پر روکا جائےاور ایڈیشنل سیکریٹری عامروحید کے خلاف تحقیقات کرکے اس کے خلاف کاروائی کی جائے۔۔۔

بدین (عمران عباس)بدین کا جنرل بس اسٹاپ خستہ حالی کا شکار ، حالیہ ہونے والی بارشوں نے بس اسٹاپ کے پارک کو جھیل میں تبدیل کردیا ہے، انتظامیہ کی نااہلی کے باعث مختلف اضلاع سے آنے والے مسافر وں کو شدید پریشان کا سامنا، تفصیلات کے مطابق ضلع کے ہیڈ کواٹربدین میں موجود جنرل بس اسٹاپ خستہ حالی کا شکار ہوگیا، بس اسٹاپ پر ضلع بدین کے اندرونی شہروں کے علاوہ کراچی ، حیدرآباد اور تھرپارکر اضلاع سے مسافروں کا آنا جانا رہتا ہے، اسٹاپ پر موجود پارک جھیل کا منظر پیش کرنے لگا ہے کیوں کہ حالیہ ہونے والی بارشوں کے بعد اس پارک سے پانی کا اخراج نہیں کیا جاسکا ہے،بدین میونسپل اور ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث مسافروں کے لیئے بنائی گئی انتظار گاہ بھی کچھرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکی ہے ، جہاں پر نا تو پینے کے صاف پانی اور ناہی واش رومس کی سہولیات میسر ہیں جس کے باعث مسافروں کو آنے والی سواری یا ہوٹلوں میں بیٹھ کر ہی اپنی متعلقہ گاڑیوں کا انتظار کرنا پڑتا ہے، مسافروں اور شہریوں نے محکمہ بلدیات اور حکومت سندھ سے اپیل کی ہے کہ پرانے جنرل بس اسٹاپ کی صفائی ستھرائی کا کام کرواکر اس میں مسافروں کے لیئے سہولیات فراہم کی جائیں ۔