مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 3/8/2017

Mustafaabad

Mustafaabad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) چیئرمین یونین کونسل سرہالی کلاں چوہدری اختر علی کے داد بھاگ دین انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، آبائی قبرستان میں سپرد خاک، تفصیلات کے مطابق یونین کونین کونسل سرہالی کلاں کے چیئرمین چوہدری اختر علی کے دادا و معروف شخصیت بھاگ دین گزشتہ روز انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی، سابقہ مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری الیاس خاں، میڈیا ایڈوائزر پریس کلب مصطفی آباد احمد جمال ایڈووکیٹ ،مزمل مسعود بھٹی،ملک فاروق کھوکھر، چوہدری وقار حاکم علی، جمیل اصغر بھٹی ایڈووکیٹ ممبر پنجاب بار کونسل، چوہدری منشا سندھو، چوہدری اصغر علی، راشد طفیل خاں، انور مقارب چیئرمین یونین کونسل کھارا، خالد محمود چیئرمین یونین کونسل چھٹیانوالہ، جاوید بھٹی چیئرمین ستوکی میر محمد، چوہدری کاشف نیاز چیئرمین یونین کونسل آبراہیم آباد، سردار تاج ڈوگر چیئرمین کے علاوہ سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں ، صحافیوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان بدر پور میں سپرد خاک،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) جماعت اسلامی کے ارکان ، امیدواران و کارکنان کا استقبالیہ بعد نماز جمعہ ہو گا، استقبالیہ امیر جماعت اسلامی مصطفی آباد مہر خادم حسین کی طرف سے دارِ ارقم سکول میں دیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی مصطفی آباد کی طرف سے دارِ ارقم سکول مصطفی آباد میں 4اگست کو بعد نماز جمعہ کو ارکان، امیدواران و کارکنان حلقہ پی پی 175 کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا، استقبالیہ میں رائو اختر علی ضلعی امیر جماعت اسلامی قصور، رائو اشرف امیر جماعت اسلامی زون 175، ڈاکٹر محمد اقبال سابقہ امیدوار جماعت اسلامی حلقہ پی پی175 ، شیخ محمد خرم امین امیدوار جماعت اسلامی حلقہ پی پی 175 خصوصی شرکت کریں گے،جماعت اسلامی کے رہنما ارکان و کارکنان سے خطاب کے بعدپریس کانفرنس کریں گے، پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کی صحافی برادری خصوصی شرکت کرے گی، شیخ محمد خرم امین امیدوار جماعت اسلامی حلقہ پی پی 175 نے کہا کہ استقبالیہ میں آئندہ جزل الیکشن کے بارے میں لائحہ عمل تیار کیا جائے گا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) راجباہ اٹھیل پور سے نہری پانی چوری کرنے والے سات افراد کے خلاف مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق راجباہ اٹھیل پور سے نہری پانی چوری کرکے ناجائز آبپاشی کرکے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے و کار سرکار میں مداخلت کرنے والے صفدر، تنویر احمد،عبدالمجید، اوراڑہ موگہ برجی L/65-66اٹھیل پور، عبدالمجید R/11-12راجباہ اٹھیل پور، خوشی محمدR/14-15راجباہ اٹھیل پور، محمد اسلام موگہ برجی L/59300راجباہ اٹھیل پور، محمد آصف کے خلاف مقدمہ درج،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126