لیوٹن برطانیہ (نمائندہ خصوصی) فاروق حیدر کشمیر قوم کے نمائندہ ہیں۔ سیاسی لاوارثوں نے کشمیریوں کی غیرت کو للکارا ہے کشمیری اینٹ کا جواب پتھر سے بھی دینا جانتے ہیں۔ ان جیسے سیاسی مداریوں کو کشمیری عوام خود سبق سکھائے گی کشمیریوں نے ریاست کی آزادی کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں عمران اور شیخ رشید کی ہمت کیسے ہوئے کہ اس غازیوں اور شہداء کی سرزمین کے وارث جس کو خود کشمیری عوام نے اپنا نمائندہ چنا کے خلاف غلیظ زبان استعمال کریں۔
ان خیالات کا اظہار راجا زبیر اقبال کیانی صدر پاکستان مسلم لیگ آزاد کشمیر برطانیہ ، چیئر مین اوور سیز پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر راجاشفیق احمد پلاہلوی ، صدر ساوتھ زون مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ شبیر ناڑوی ، صدر نارتھ زون راجا پرویز ، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے نائب صدر راجا امتیاز ، ، سینئر نائب صدر چوہدری یونس ،راجا محمد ادریس سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ، سینئر نائب صدر راجا مقصود ، حسین ، صدر یوتھ ونگ ن لیگ برطانیہ راجا آصف ، رابطہ سیکرٹری ن لیگ آزاد کشمیر برطانیہ راجا ارشد محمود و دیگر رہنماوں نے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کیا گیا۔
رہنماوں نے کہا کہ عمران خان شیخ رشید کا وطیرہ رہا ہے کہ یہ بازاری زبان استعمال کرتے آئے ہیں اور اپنے کارکنان کو بھی یہی کچھ سکھا رہے ہیں انہی کاموں کی وجہ سے کوئی ان کو جوتے بھی پڑتے ہیں ۔ کشمیر قوم اپنا ددفاع کرنا خوب جانتی ہے عمران خان ، شیخ رشید ، اور باقی کرچھے اپنی زبان کو لگام دیں یہ نہ ہو کہ آپ کا ہر مقام پر جوتوں سے استقبال ہو۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر خان کشمیریوں کے دلوں کی دھرکن ہیں ہرزا سرائی کسی بھی صورت قبول نہیں ۔ شیخ رشید عمران خان اور باتی ڈھولکیاں زبان کو لگام دیں ۔ ہم پوری کشمیری قوم کی جانب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان ، شیخ رشید ، اور ان کے باقی لیترے فی الفور قائد کشمیر و وزیر اعظم راجا فاروق حیدر سے معافی مانگیں۔