مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 3/8/2017

MPA

MPA

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف ہمارے دلوں میں بستے ہیں، میاں محمد نواز شریف اگرچہ وزیر اعظم نہیں رہے مگر ہر مسلم لیگی کا دل ان کے ساتھ دھڑکتا ہے، ترقی اور خوشحالی کا جو سفر میاں نواز شریف نے شروع کیا تھا وہ میاں شہباز شریف کے ساتھ جاری رہے گا اور عمران خان وزیر اعظم بننے کے لیے تڑپتا رہے گا وہ لاکھ سازشیں کر لے مگر اس کے ہاتھ میں وزیر اعظم بننے کی لکیر ہی نہیں ہے، مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن میں زیادہ طاقت اور قوت کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گی،مسلم لیگ ن کا ہر ورکر میاں نوازشریف کا سپاہی ہے،میاں محمد نواز شریف کروڑوں دلوں میںآج بھی اہل ہے، ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 175محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ،مستحکم اور متحد ہے ،ان کے دور اقتدار کے ملکی ترقی کے منصوبہ جات جارہ رئینگے اور ملک کو اندھیروں سے نکال اجالوں میں لا ئیں گے۔قیام پا کستان سے لے کر اتنی تر قی نہیں ہو ئی جتنی گزشتہ چار سالوں میں ہو ئی ،عدالتوں کے فیصلوں کا احترام ن لیگ کا منشور ہے ،ملکی ترقی مسلم لیگ ن کا مشن ہے ،عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبے صحت تعلیم اور پینے کا صاف پا نی ہر گھر تک پہنچانے کا سلسلہ جاری رہے گا، پنجاب میں ہو نے والے ترقیاتی کام پوری دنیا میں اپنی مثال رکھتے ہیں جو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے کا رنامے ہیں،محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کا مستقبل روشن کرنے کیلئے دن رات ایک کیا ہوا ہے، سیاست کو کھیل تماشا سمجھ کر شعبدہ بازیوں سے عوام کو دھوکہ دینے والے ناکامی کا منہ دیکھیں گے اورجو سیاسی عناصر ملک میں ابتری چاہتے ہیں ان کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، محمد نواز شریف کا دور پاکستان کا سنہری دور ہے ، چار برس کے دوران ترقیاتی منصوبوں سے فلاح عامہ کے مشن کو آگے بڑھایا گیا ہے ،محمد نواز شریف کے دور میں دنیا کی تاریخ کے سستے ترین ، شفاف اور تیزرفتار بجلی کے منصوبے لگے ہیں اوران منصوبوں میں ایک پائی کی بھی کرپشن نہیں ہوئی بلکہ منصوبوں میں غریب قوم کے اربوں روپے بچائے گئے ہیں ، تاریخ محمد نواز شریف کے دور کو پاکستان کے شفاف ترین دور کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے گی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) عائشہ گلہ لئی کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی ورکروں کی ہمیشہ عزت کی، عائشہ گلہ لئی نے سیاسی مخالفین کی پلاننگ پر سب کچھ کیا مگر وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے، ایسے اوچھے ہتکنڈے مسلم لیگ ن استعمال کرنا ن لیگ کی پرانی فطرت ہے، ان خیالات کا اظہار امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی175سے تحریک انصاف کی امیدوار صوبائی اسمبلی مزمل مسعود بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی نا اہلی کے بعد پوری قوم جان چکی ہے کہ کون لیڈر ہے اور کون لٹیرا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خواتین ورکروں کی ہمیشہ عزت کی ہے اور کروائی بھی ہے، سیاسی مخالفین کو عمران خان کے خلاف کوئی ایشو نہیں مل رہا اس لئے ایسے اوچھے ہتکنڈے استعمال کرنا شروع کر دئیے ہیں، قوم با شعور ہو چکی ہے، وہ ان کی شعبدہ بازیوں میں نہیں آئیں گے ، این اے 120کاضمنی اور آئندہ جزل الیکشن میں کرپٹ مافیا کو قصہ پارینا بنا دیں گے، کرپٹ اور نا اہلی شریفوں کا کوئی نام لینے والا نہیں ہو گا پاکستان کی سیاست میں،مفاد پرست عناسر کے عزائم کسی صورت پورے نہیں ہو ں گے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126