پاکپتن (نامہ نگار) شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، شہدا کی قربانیاں ہم سب کیلئے مثل راہ ہیں اور اس راہ پر چلنے کیلئے بھر پور جذبے ، و ژن ، محنت ، دیانت اور پیشہ ورانہ اہلیت کی اشد ضرورت ہے ، ہر جگہ پر عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں بلکہ عوام کو تحفظ کا احساس دلائیں ، عوام کی توقعات اور ان کی امنگوں پر پورا اترنے کی کو شش کریں۔ان خیالات کا اظہار ایم این اے سردار منصب علی ڈوگر ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری لیبر و ہیومن ریسورس میاں نوید علی نے مشترکہ طور پر یوم شہدا کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو ، ڈی پی او کامر ان یو سف ملک،سجادہ نشین دربار با با فریددیوان احمد مسعود چشتی فاروقی ،کوارڈنیٹر اوقاف حبیب اللہ بھٹی ، ڈی آئی او سید سلمان حسین، چیئرمین بلدیہ چوہدری مظفر اقبال ،ڈی ایس پی خالد محمود خان،ڈی ایس پی ضیاء الحق،مرکزی انجمن تاجران کے صدر حاجی محمد وسیم ،جنرل سیکرٹری چوہدری اظہر محمود،مفتی محمد زاہد اسدی میڈیا کے نمائند گا ن اور دیگر مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندے،عمائدین علاقہ ، معززین علاقہ سمیت شہدا کے خاندانوں اورشہریوں کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر کامران یوسف ملک نے کہا کہ شہد ا کا خون ہم پر قر ض ہے ،پنجاب پولیس کے جو انوں نے دیگر ملکی سیکورٹی اداروں کی طرح اس ملکی کی حفاظت اپنے خون کی آبیاری سے کی ہے ،پنجاب پو لیس کے جو انوں نے ارض پاک کی حفاظت و سر بلندی کیلئے اپنے خون سے سرزمین پاک کو سیراب کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو نے کہا کہ وطن دشمن عنا صر کے بز دلانہ حملوں میں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ارض پاک کے ان عظیم سپوتوں کو قوم سلام عقیدت پیش کر تی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارض پاک کی حفاظت و سر بلند ی کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کر نے والوں کی قربانیاں ہمارے لیے مثل راہ ہیں ہیں۔ علاوہ ازیں ایم این اے سردار منصب علی ڈوگر ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری بر ائے لیبر و ہیومن ریسورس میا ں نو ید علی ، ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو ، ڈی پی او کامران یوسف ملک نے شہدا کی خاندانوں میں پھولو ں کے تحائف پیش کیے اور ان کے سپوتوں کی قربانیوں اور ان کی وطن عزیز سے محبت کے جذبوں کی تعریف کی ۔۔۔۔۔۔
پاکپتن (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے PP-228 سے ٹکٹ ہولڈر میاں مظہر فرید وٹو نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے وزیر اعظم کی نااہلی ،(ن) لیگ کی کرپشن اور LMG سکینڈل میں ملوث شاہد خاقان عباسی سے عوام کی توجہ ہٹھانے کیلئے سیتا وائٹ کی طرف عائشہ گلالائی کا شوشا چھوڑا ہے ،عائشہ گلالئی مسلم لیگ(ن) کی کٹھ پتلی ہے جس کے تمام تر الزامات من گھڑت اورجھوٹ کا پلند ہ ہیں،عوام اپنے محبوب قائد عمران خان کو بخوبی جانتے ہیں ان کو کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام مخالفین کو انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے عبرتناک شکست دیں گے ، پاکستان کی عوام مہنگائی ،لوڈشیڈنگ،کرپشن ،ناانصافی اور لاقانونیت جیسے کئی مسائل کا شکا ر ہے ،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کرپشن کنگز کے احتساب کا آغاز ہو ا۔۔۔۔۔۔