کمالیہ (بیوروچیف۔ڈاکٹرغلام مرتضیٰ) عوام کو طبی سہولیات کی فوری اور سہل فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اس سلسلہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کریں گے ان خیالات کا اظہار چیرمین بلدیہ ملک محمد شریف نے سٹی ہسپتال کے دورے کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سٹی ہسپتال کے قیام کا مقصد علاقے کے عوام کو ان کے گھروں کے نزدیک صحت کی سہولیات فراہم کی کرنا تھا مسلم لیگ ن کی قیادت نیاپنے وعدے کے مطابق کر دکھایا اب نہ صرف علاقہ کے عوام کو اس ہسپتال میں مفت ادویات ملتی ہیں بلکہ مریضوں کو داخل کر کے مفت علاج بھی کیا جاتا ہے ہسپتال کے مختلف مسائل کے حل کے لیے اسی وقت ایک میٹنگ ہوئی جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر کاشف ندیم، انچارج میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جواد حیدر سولنگی،فوڈ انسپکٹر غلام مصطفیٰ،مسلم لیگ کے رہنما چوہدری محمد یونس اور چیرمین بلدیہ کمالیہ نے شرکت کی جس میں طے پایا کہ مقامی طور پر حل طلب معاملات چیرمین بلدیہ اور محکمانہ طور پر فوری حل کیے جائیں گے جن میں سر فہرست سیوریج اور ویسٹیج ہے جن فوری ڈیوٹیاں لگا دی گئی جبکہ درکار فنڈز بارے ضلعی افسران سے فوری رجوع کیا جائے گا اس موقع پر ڈپٹی ہیلتھ آفیسر نے بھی اپنے پورے تعاون کا یقین دلایا اور ہر سطح پر مدد کا عندیہ دیا تاکہ عوام کے علاج معالجہ میں کوئی رکاوٹ نہ آئے انہوں نے کہا کہ بہت جلد سٹی ہسپتال میں لیبارٹری اور ڈیجیٹل ایکسرے کی سہولت بھی میسر ہو گی جبکہ چوہدری محمد یونس کا کہنا تھا کہ سٹی ہسپتال غریب عوام کے علاج کی بہترین سہولت ہے جسے فعال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور یہ ذمہ داری ہم نبھاتے رہیں گے اس موقع پر انچارج سٹی ہسپتال نے بتایا کہ ماہانہ پانچ سے چھ ہزار مریض علاج کے لئے آتے ہیں جنہیں حکومت کی جانب سے فراہم کردہ وافر مقدار میں ادویات دی جاتی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ ( بیوروچیف۔ڈاکٹرغلام مرتضیٰ ) کمالیہ کے رہائشی ظہور احمد نے تھانہ سٹی کمالیہ کو ساجد وغیرہ کے خلاف ایک تحریری درخواست دی کہ سائل کی بیٹی شہر کمالیہ گھریلو سامان لینے کے لیے آئی جس پر الزام علیہان نے حرام کاری کے لیے اغواء کر لیا ۔جس پر سٹی تھانہ پولیس نے ملزم کے خلاف کلاروائی کرتے ہوئے دفعہ 365Bکے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ ( بیوروچیف۔ڈاکٹرغلام مرتضیٰ ) نامعلوم چور بولی کتا چوری کر کے لے گئے ،مقدمہ درج ۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ کے شہری ابرار نے تحریری درخواست دی کہ 3نامعلوم چور سائل کا بولی کتا چوری کر کے لے گئے جبکہ دوسرے واقعہ میں اختر رسول نے درخواست دی کہ نامعلوم چور سائل کی دو موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے ۔جس پر تھانہ صدر پولیس نے دفعہ 379ت پ کاور 381Aت پ 457/ت پ کے تحت الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔