پاکستان میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال

 Internet Service

Internet Service

اسلام آباد (جیوڈیسک) پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال ہونے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز دو دن پہلے اس وقت متاثر ہوئی تھیں جب سعودی عرب کے شہر جدہ کے قریب زیر سمندر بین الاقوامی انٹرنیٹ لائن میں خرابی پیدا ہوئی ۔

پی ٹی سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کنسورشیم نے زیر آب انٹرنیٹ لائن کی خرابی دور کردی ہے۔

پی ٹی سی ایل حکام کے مطابق 2018 تک پانچویں انٹرنیٹ کیبل کو یقینی بنایا جائے گا، پانچویں کیبل کی لینڈنگ کا مقام گوادر پورٹ ہو گا۔