اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نوازشریف کے کارواں کی شکل میں لاہور جانے کو سپریم کورٹ کو کمزور کرنے کی منصوبہ بندی قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر نواز شریف کے کارواں کا دوسرا بڑا مقصد نیب کو دباؤ میں لانا ہے، نیب سپریم کورٹ کے حکم پر شریفوں کے خلاف کارروائی کرنے جا رہا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سنگین مقدمات سے بچنے کے لیے نیب اوراحتساب عدالت پر دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں، نواز شریف جمہوری نظام کی تباہی کے لیے حکومتی وسائل استعمال کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف فساد برپا کرنے کا شریفوں کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دے گی۔