بدین کی خبریں 7/8/2017

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) ضلع کاؤنسل بدین کا ٹیکس فری بجیٹ اجلاس ضلع کاؤنسل چئرمین علی اصغر ھالیپوتہ کی زیر صدارت خان بھادر میر غلام محمد ٹالپر ھال ضلع کاؤنسل ھال بدین میں منعقد ہوا، ضلع کاؤنسل کی بجیٹ چیئرمین علی اصغر ھالیپوتہ نے پیش کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی چیئر مین علی اصغر ھالیپوتہ نے کہا کہ نئے سال 2017۔18 کی بجیٹ 66 کروڑ 88 لاکھ 56 ھزار چار سو 24 روپے ہے جس میں ضلع بھر کے ترقیاتی کاموں کے لیئے 36 کروڑ 28 لاکھ روپے مختص کیئے گئے ہیں ، جبکہ بجیٹ میں ضلع کاؤنسل ملازمین کی تنخواہوں کے مد میں 15 کروڑ 15 لاکھ 72 ہزار 221 روپے مختص کیئے گئے ہیں، اس کے علاوہ پینشن کی مد میں ایک کروڑ، ضلع بدین کے مستحقین طلبات کے لیئے اسکالر شپ کے لیئے 5 لاکھ روپے، اس کے علاوہ قدرتی آفات آنے پر خرچ کے لیئے 41 لاکھ روپے مختص کیئے گئے ہیں ، ضلعی چیئرمین نے پوری بجیٹ کی مکمل تفصیلات فراہم کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوے ضلع کاؤنسل چیئرمین نے مزید کہا کہ سب ہی میمبران کے تعاون سے ضلع بدین میں ڈھیر سارے ترقیاتی کام کرائے جائیں گے جس میں عوام کی سہولیات کے لیئے اسپتالیں ، روڈ اور واٹر سپلائی کی اسکیمیں یونین کاؤنسل سطح پر دی جائیں گی،اور سب ہی میمبران ضلع بدین کی خدمت کرکے اسے مثالی ضلع بنانے میں میری مدد کریں، ضلعی چیئر مین نے مزید بتایا کہ بجیٹ کو ٹیکس فری پیش کیا گیا ہے ، اجلاس میں ضلعی نائب چیئرمین اللہ ڈنہ چانڈیو، کاؤنسل میمبران فدا حسین مندھرو، حاجی سائیں بخش جمالی، عبدالغفور نظامانی، ذوالفقار راھہ، عبدالرحمان بلوچ، عبدالشکور نہڑیو، میڈم شمشاد بھرگڑی، میڈم خورشید میمن، اور دیگر نے بھی اظہارِ خیال کیا اور اپنی اپنی رائے سے آگاہ کیا،اجلاس کے آخر میں متفقہ طور پر بجیٹ کو منظور کرلیا گیا۔۔

بدین (عمران عباس)بدین میں حسیکو سیفٹی ڈے کے حوالے سے ایک سیمنار کا انعقاد کیا گیا ، دوران ڈیوٹی ہونے والے حادثات سے کس طرح بچا جائے اور کس طرح حفاظتی تدابیر کی جائیں اس کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی، تفصیلات کے مطابق بدین کی حیسکو آفیس میں حیسکو سیفٹی ڈے کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سیفٹی عبدالستار سوھو نے ضلع بھر سے آئے ہوئے حیسکو ملازمین کو دوران ڈیوٹی ہونے والے حادثات اور ان سے بچاؤ کی تدابیر پر آگاہی دی اور ان ملازمین سے سوال و جوابات بھی کیئے، سیمنار میں ایک ٹیبلو بھی پیش کیا گیا جس میں دکھایا گیا کہ کس طرح دوان کام حادثات رونماء ہوتے ہیں اور کس طرح ان سے بچا جا سکتا ہے،سیمینار میں کام کرنے والے ملازمین کو آگاہی دی گئی کہ سب سے پہلے اپنی جان پھر کام پر عمل کرنا چاہئے کیوں کہ جان اللہ تعالیٰ کی جانب سے دی ہوئی ایک نعمت ہے اور کام اس نعمت سے بڑھ کرنہیں ہے،سیمینار میں ایکسین بدین عمران علی نائچ، ایس ڈی او عبدالغنی پاٹولی، لائن سپریڈنٹ ذوالفقار علی جمالی، ایل ایم اللہ بخش کاتیاراور ضلع بھر کے دیگر ملازمین نے بھی شرکت کی۔۔۔

تھر پارکر (عمران عباس)تھرپارکر میں چکن گونیا کے مرض پہ قابو نہ پایا جا سکا مذید دو دیہات لپیٹ میں آ گئے مریضوں کی تعداد پانچ سو سے تجاوز کر گئی ،سرکاری دعوئوں کے باوجود صحرائے تھر میں چکن گونیا کے مرض پہ تاحال قابو نہ پایا جا سکا اور اطلاعات کے مطابق گائوں اوسرگو اور کانتیارکے مکینوں کو بھی شکن گونیا نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، چھاچھرو کے سرکاری اسپتال میں اتنے مریض آہ چکے ہیں کہ علاج کے لیئے جگہ کم پڑ رہی ہے ، کئی مریض اسپتال کے فرش پر ہی علاج کروانے پر مجبور ہیں، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ متاثرہ دیہات میں پانچ سو سے زائد مریض سسک رہے ہیں اور سرکاری اسپتالوں میں ادویات اور سہولیات کا فقدان ہے۔۔