لاہور (جیوڈیسک) آئی سی سی کی جانب سے تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی گئی جس کے مطابق بیٹنگ میں سٹیو اسمتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں، بھارتی بلے باز پُجارا کی ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ کین ولیم سن اور ویرات کوہلی کی ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی، ولیم سن چوتھے اور کوہلی پانچویں نمبر پر براجمان ہین۔
آنجنکیا ریحانے پانچ درجے ترقی کر کے نمبر چھ ہو گئے ہیں۔ اظہر علی کو دو درجے تنزلی کی کڑوی گولی نگلنا پڑی، آٹھویں نمبر کے بیٹسمین بن گئے۔ بولنگ میں رویندرا جڈیجا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ جیمز اینڈرسن ایک درجہ ترقی کر کے دوسرے نمبر کے بولر بن گئے۔
جنوبی افریقہ کو تگنی کا ناچ نچانے والے معین علی کی بولنگ میں تین درجے ترقی، اکیسواں نمبر مل گیا