فیصل آباد: چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسوسی ایشن فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ انڈسٹری راشد محمود المعروف سدھے میاں نے کہا ہے کہ نئے وزیر مملکت برائے ٹیکسٹائل حاجی اکرم انصاری تاجر برادری کو ریلیف دینے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں سرف کریں عوام کو ریلیوں اور جلوسوں کی اذیت سے بچایا جائے ملک میں معاشی ترقی ہوگی تو معیشت کا پہیہ چلے گا اگر کاروبار بند ہوگا مزدور کا چولہا ٹھنڈا ہوگا ہمیں اپنے رویے اور سوچوں کو بدلنا ہوگا صرف پاکستان سے سچی وفاداری نبھانی چاہیے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ فیصل آباد صنعتی شہر ہے اس کو محرومیوں سے نکالنے اور انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل اور اسے بام عروج پر پہنچانے میںاپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے تاکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری مسائل کی دلدل سے باہر آ سکے۔ ایم این اے حاجی اکرم انصاری کا وفاقی وزیر مملکت برائے ٹیکسٹائل اینڈ کامرس بننا نیک شکون ہے اورمسلم لیگ(ن) نے انہیں کابینہ میں شامل کرکے عوام ورکر دوستی کا حق ادا کردیا ہے۔
فیصل آباد : انجمن تاجران آڑھتیان غلہ منڈی صدر حاجی آصف اسلم’ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن چیئرمین سی سی10 رانا محمد ایوب اسلم منج نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کامنشور پاکستان کی ترقی کی تاریخی دستاویزہیں ملک کی بہادر افواج جس طرح دہشتگردوں اورغیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسیوںکی سازشوں کو ناکام بنارہی ہے اسی طرح موجودہ مسلم لیگی حکومت ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے قابل تعریف کام کر رہی ہے۔الزامات اورنکتہ چینی کی سیاست ملکی ترقی اور عوام کے مستقبل کے لیے تباہ کن ہے اپوزیشن ، حکومت افہام و تفہیم سے کام لیں تو کسی غیر ملکی طاقت کی جرات نہیں کہ ہمارے معاملات میں دخل اندازی کرے اورہمیں ڈکٹیشن دے ۔ ملک دشمن لابیاں مسلم لیگ (ن) کے حکومت کے خلاف متحد ہوکر اپنے مہروں کے ذریعے ملک میں عدم استحکام پیداکرکے امن تباہ کرناچاہتی ہیں لیکن ناکام ہونگی ہم مسلسل تحریک پاکستان کے جذبہ سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔
فیصل آباد ( ) مسلم لیگ ن ڈپٹی میئر سی سی1 محمد امین بٹ اور وایس چیئرمین خواجہ اسد اعجاز منا نے کہا ہے کہ پاکستان کے باشعور عوام سازشیوں کے منفی عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں اب ہر اس چور اورلٹیرے سے حساب لینا ہوگا جس نے غریب قوم کا خون چوسا ہے ۔70سال سے ترسی ہوئی قوم کے زخموں پر مرہم رکھنے کا وقت ہے ۔میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک وقوم کی ترقی کیلئے کام جاری رہے گا۔ مسلم لیگ(ن) نے عوام کی خدمت کی ہے اس لئے حکومت اپنی مدت پوری کرے گی مسلم لیگ (ن) نے ملک کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور اب تک بجلی پیدا کرنے والے کئی منصوبوں نے کام شروع کردیا۔ محض ذاتی ایجنڈے کی خاطر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کرنیوالے سیاسی عناصربے نقاب ہوچکے ہیں۔قوم اب کسی کو بدلتی ہوئی قسمت کو کھوٹا نہیں کرنے دے گی۔2018ء کے عا م انتخابات میں منافقوں اورعوام کی تقدیر کھوٹی کرنیوالوں کی سیاست سمندر برد ہوگی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم سب نے مل کر آگے لے کر جانا ہے۔
فیصل آباد ( ) مجلس وحدت المسلمین صوبائی تعلیم ڈپٹی جنرل سیکرٹری امن کمیٹی ممبر ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی نے کہا ہے کہ حقیقی جمہوریت کے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے۔ قوم کرپشن کے خلاف جدوجہد کر انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کر چکی ہے۔لاہور میں ہونیوالا دھماکہ پولیس کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،بارود سے بھرا ٹرک گزشتہ 2روز سے اسی جگہ پر مشکوک حالت میں کھڑا تھا مگر کسی نے اسے چیک کرنا گوارہ نہیں کیا ،ہفتہ کے روز اسی جگہ سے میاں نوازشریف کا قافلہ گزرنا تھا اگر وہ اس کا نشانہ بن جاتے تو وطن عزیز میں ایک طوفان آجانا تھا اور الزامات مخالفین پر لگ جانے تھے لہذا اس معاملے کی کڑی انکوائری کی جائے اور جو بھی قصور وار ثابت ہوتا ہے اسے نشان عبرت بنایا جائے۔
فیصل آباد ( ) پاکستان تحریک انصاف این اے75 امیدوار قومی اسمبلی سینئر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ چوہدری نصیر ہندل نے کہا ہے کہ لیگی حکومت اپنا سارا زور عمران خان کے خلاف من گھڑت پراپیگنڈہ پر لگا رہی ہے۔ عائشہ گلالئی سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے کسی کے اشاروں پر ایسی حرکتیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت کا گراف تیزی سے بلند ہو رہا ہے اس فکر میں کرپٹ مافیا عمران خان کو بدنام کرنے کی ناکام سازش کر رہا ہے۔ جس میں ان کو ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ عمران خان کا کردار صاف ہے اور انہوں نے ہمیشہ خواتین کو عزت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 35 سال سے عوام پر حکمرانی کرنے والوں نے صرف اپنی دولت کے انبار لگائے ہیں۔ لیگی حکمرانوں نے اپنے خاندان کے اثاثہ جات بڑھانے کے لیے حکومت کرنے والے حکمرانوں کو ہمیشہ مایوس کیا ہے۔ آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے ، لٹیروں کو عوام مسترد کر چکی، عمران خان کی طویل ترین جدوجہد کے نیتجے میں قوم بیدار ہو چکی ہے اور اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑی ہے سپریم کورٹ سے نوازشریف کی نااہلی بھی عمران خان اور تحریک انصاف کی بدولت ہی ملی اب عوام حتمی فیصلہ کر چکے کہ تحریک انصاف کو موقع دینا ہے انشاء للہ اگلی حکومت تحریک انصاف ہی بنائے گی اورملک میں یکساں نظام زندگی نافذ کرے گی۔