پیرمحل (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی پیرمحل کے زیراہتمام جشن آزادی تقریبات 14 اگست اقبال پارک پیرمحل میں ہوگی جس کے مہمان خصوصی چوہدری خالد سردار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل اور اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب ہونگے شیڈول کے مطابق 14اگست بروز سوموار کو نمازفجر کے بعد شہدائے آزادی اور شہدائے ضرب عضب ،شہدائے رد الفساد کی ارواح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی ہوگی پاکستان کی سا لمیت اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کے بعد 21گولوں سے سلامی پیش کی جائے گی میونسپل کمیٹی پیرمحل میں یوم آزادی تقریب سائرن 8;58بجے صبح بجایاجائے گا جس کے دوران ہرقسم کی ٹریفک رک جائے گی 9;00بجے قومی ترانہ پرچم کشائی ہوگی جو اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب پرچم کشائی کریں گے پولیس کا چاک چوبند دستہ سلامی پیش کرے گا بعدازاں مرکزی تقریب اقبال پارک پیرمحل میںہوگی جس میں سکولوںکے بچے تقریری مقابلہ جات میں حصہ لیں گے بیسٹ آف ننجا کراٹے سنٹر کے زیر اہتمام کراٹے شوہوگا رات 14،15اگست کو عوام کی تفریح اور آزادی کی یادکوتازہ کرنے کے لیے پیرمحل آرٹ اینڈ شوشل کونسل کے زیر اہتمام اردوپنجابی ڈرامہ منعقدہوگا جس کے چیف آرگنائزر نعیم اختر جانباز ہونگے تمام تقریب کے چیف آرگنائزرمحسن جاوید، آرگنائز پروگرام شیخ منور حسین ہونگے
پیرمحل ( نامہ نگار ) بااثر افراد کا غریب محنت کش خاندان پر ظلم کی انتہا،،محنت کش اور اس کی دوبہنوں کو تشدد کا نشانہ بناڈالا محنت کش کو اغواکرکے اپنے گھر لے جاکر تشد دکرکے لہو لہان کردیا پولیس کو 15پر اطلاع پر مغوی کو بازیا ب کروانے کے باوجود ،،پولیس ملزمان کے ساتھ ساز باز وزیراعلیٰ پنجاب ہمیں ظالمو ں کے ظلم سے بچائے متاثرہ خاندان کی اپیل تفصیل کے مطابق چک نمبر671/12گ ب کے رہائشی محمد وسیم ولد نیاز احمد کی دوبہنیں گدھا ریڑھی پر چارہ لینے کے لیے جارہی تھی کہ محمد عثمان ، محمد اشفاق ، غلام حسین پسران محمد احمد بخش مغل ،محمد احمد بخش نے راستہ بند کرکے دونوں خواتین کو تشدد کانشانہ بنایاکپڑے پھاڑڈالے ظلم کی انتہا کردی محنت کش محمد وسیم اپنی بہنوںکو حملہ آوروں کے چنگل سے چھڑانے کے لیے آیا توحملہ آوروںنے محنت کش کو اغواکرکے اپنے گھر لے جاکر تشدد کرکے لہولہان کردیا بے ہوشی کی حالت میں پولیس کو 15پرکال پر پولیس نے محنت کش کو حملہ آوروں کے چنگل سے بازیاب کروایا مگر کئی دن گذرنے کے باوجود حملہ آوروں کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہ کی متاثرہ محنت کش محمد وسیم اور اہل خانہ نے بااثر ملزمان کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاںشہبازشریف ، آئی جی پنجاب ، ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے انصاف کی اپیل کی ہے انصاف نہ ملنے پر ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ دفترکے سامنے اپنے اہل خانہ سمیت خود سوزی کی دھمکی دی تصویر ہمر اہے نمایاں لگادیں
پیرمحل ( نامہ نگار ) آنکھوں سے معذور نابینا طالبہ کا اعزاز گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول پیرمحل کا طالبہ سارا شاہین دختر رانا اعلی اختر نے 1100نمبروں میں سے 790نمبر لے کر نمایاں پوزیشن حاصل کرلی تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول پیرمحل کا طالبہ سارا شاہین دختر رانا اعلی اختر نے 1100نمبروں میں سے 790نمبر لے کر نمایاں پوزیشن حاصل کرلی کارکردگی کا سہرا پرنسپل سکول ہذا جملہ اساتذہ کی دن رات کی محنت والدین کی دعائوں کا ثمر ہے طالبہ بینائی سے محروم پیدائشی نابینا ہے سماجی حلقوںنے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے ہونہار طالبہ کی حوصلہ افزائی کا مطالبہ کیا ہے
پیرمحل ( نامہ نگار ) پٹرولنگ پولیس کی کاروائی غفلت لاپرواہی اور تیزر فتار ی سے توڑی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی چلانے پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق پٹرولنگ پولیس چک 728گ ب نے سی پلاٹ خانجوان پر غفلت لاپرواہی اور تیزر فتار ی سے توڑی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی نمبرTS-3994جس کو ڈرائیور محمد فیاض ولد غلام محمد ساکن حارث آبا د چلار ہاتھا رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا پیرمحل ( نامہ نگار )ہزاروں روپے مالیت کی بوتلیں اور سامان جوس چوری کرنے پر مقدمہ کے اندراج کی درخواست تفصیل کے مطابق محمد طاہر ولد محمد صدیق قوم آرائیں اللہ والا چوک میں صدیق ہوٹل بنارکھا ہے قریبی ہوٹل کا ملازم رات کے وقت فریز ر سے گوشت مشروبات سوڈا کی بوتلیں عرصہ دراز سے چوری کررہاتھا جس کو ہوٹل مالکان نے رنگے ہاتھوں سامان چوری کرتے ہوئے پکڑ کر تھانہ پیرمحل پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی تھانہ پیرمحل پولیس نے تحریر ی درخواست پر کاروائی شروع کردی