بالی وڈ حسینہ جیکلین فرنینڈس 32 برس کی ہو گئیں

Jacqueline Fernandez

Jacqueline Fernandez

ممبئی (جیوڈیسک) کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی سری لنکن حسینہ جیکلین فرنینڈس نے زندگی کی 32 بہاریں دیکھ لی ہیں۔ 2009ء میں بالی وڈ میں قدم رکھنے والی خوبرو حسینہ نے انڈسٹری کو ریس ٹو، ہاؤس فل ٹو اور کک جیسی سپر ہٹ فلمیں دیں۔

اپنی بہترین اداکاری سے انہوں نے آئیفا اور سٹار ڈسٹ سمیت متعدد ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔

خیال رہے کہ جیکلین فرنینڈس نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اپنے 8 سال مکمل کر لیے ہیں۔ گزشتہ دنوں برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں نے کہا تھا کہ وہ خوش قسمت ہیں کیونکہ انھیں بالی ووڈ میں بہترین انسانوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

انہوں نے بتایا کہ بالی ووڈ میں ان کے بہت سے دوست ہیں جن میں سونم کپور، تاپسی پنوں، سدھارتھ ملہوترا اور خاص طور پر سلمان خان سرفہرست ہیں۔

جیکلین فرنینڈس کی نئی فلم جینٹل مین 25 اگست کو ریلیز ہو گی جس میں وہ اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ نظر آئیں گی۔