کراچی (جیوڈیسک) کے الیکٹرک نے ایل این جی سے 900 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ بنا لیا، پراجیکٹ کو حتمی شکل نیپرا سے ٹیرف کی منظوری کے بعد دی جائے گی۔
کے الیکٹرک انتظامیہ نے بجلی کی پیداوار میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق” کے الیکٹرک” 900 میگاواٹ بجلی ایل این جی کی مدد سے پیدا کرے گی، منصوبے کے تحت 450، 450 میگاواٹ کے دو پاور پلانٹس بن قاسم پر نصب کیے جائیں گے۔
کے الیکٹرک نے نیپرا میں 16 روپے فی یونٹ ٹیرف دینے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا نے 12 روپے فی یونٹ کی منظوری دی، کے الیکٹرک نے فیصلے پرنظر ثانی کے لئے نیپرا میں ایک بار پھر درخواست دائر کی ہے، جبکہ ان دونوں پلانٹس کو بھی نیپرا کی جانب سے دیئے جانے والے پاور ٹریف سے مشروط کردیا ہے۔
واضع رہے کہ کراچی میں سخت گرمی میں بجلی کی طلب 3 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرجاتی ہے جبکہ کے الیکٹرک کی کُل پیداوار 2500 میگاواٹ ہے۔