کراچی (جیوڈیسک) سیاسی عدم استحکام کے اثرات سٹاک مارکیٹ پر مرتب ہونے لگے، ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج 1588 پوائنٹس کی کمی کے بعد 45 ہزار 288 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔
ملک میں جاری سیاسی گرما گرمی اور اس کے نتیجے میں بدلتے حالات کے اثرات پاکستان سٹاک ایکسیچنج پر نمایاں ہونے لگے، ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 1588 پوائنٹس نیجے گر گیا۔
کاروباری ہفتے کا آغاز 46 ہزار 877 پوائنٹس پر ہوا مگر جمعے کو ختم ہونے والے دن 100 انڈیکس 45 ہزار 288 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
پانچ روز میں بیرونی سرمایا کاروں نے مجموعی طور پر 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کر ڈالے، سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق سیاسی عدم استحکام اور بڑی کمپنیوں کے نتائج توقعات کے مطابق نہ آنے کے باعث سرمایا کاروں کا شیئر کی خریداری کے بجائے ان کی فروخت کا زیادہ رجحان رہا۔